اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی۔۔ ریا چکرورتی بڑی مشکل میں پھنس گئیں، کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا
14 جون کو خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے سابق پی اے نے اداکار کی خود کشی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردئے
سشانت کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاچکرورتی کے زندگی میں آنے سے قبل سشانت ایک اچھی زندگی گزار رہے تھے لیکن اداکارہ ریا کے سشانت کی زندگی میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ جادو ٹونہ کرتی ہیں
اداکار کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ ریا چکروتی پوجا کیلئے لیموں استعمال کرتی تھیں چونکہ وہ بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے جانتے ہیں کہ لیموں کس قسم کے جادو ٹونے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اسٹاف نے بھی اس سے متعلق کئی بار شکایات کیں اور کہا کہ سشانت کا گھر آسیب زدہ ہے
انکت اچاریہ نے کہا کہ 2019 میں سشانت کے اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپے تھے لیکن ریا نے زیادہ تر پیسے پارٹی اور شاپنگ میں خرچ کردئے ریا کے زندگی میں آنے کے بعد بہت کچھ بدل گیا تھا یورو ٹرپ کے بعد سشانت کے چہرے پر چھائیں اور ڈپریشن کے اثرات صاف نظر آنے لگے تھے
Comments
Post a Comment