Posts

Showing posts from July, 2020

چڑیلیں اور بڈاوے

Image
یہ کوئی صدیوں پرانا قصہ نہیں ہے صرف چالیس پچاس برس پہلے کی کہانی ہے اُس وقت کے ہر شخص کا کسی نہ کسی چڑیل یا بڈاوے سے واسطہ پڑ چکا ہوتا تھا کسی نے چڑیل کو صرف دور سے دیکھا ہوتا تھا اور کسی نے اُس کا باقاعدہ مقابلہ کیا ہوتا تھا اور بڈاوے یا شرارتی چھلاوے کچھ نہ کچھ کرکے غائب ہو جاتے تھے کبھی فصل خراب کرتے تو کبھی کسی جانور کی رسی کھول کر اسے آزاد کر دیتے وقت کیا بدلا ہے لوگوں کو چڑیلیں اور بڈاوے نظر آنا بند ہو گئے ہیں حالانکہ اگر چڑیلیں موجود تھیں اور نٹ کھٹ بڈاوے واقعی ہوتے تھے تو وہ اب بھی کہیں ضرور ہوں گے۔ آئیے پہلے چڑیلوں اور بڈاووں کے بارے میں جانیں اردو لغت بورڈ کے مطابق چڑیل بھتنی یا ڈائن کو کہتے ہیں۔ افادات سلیم کے مطابق چڑیلوں کے پائوں میں پنجہ پیچھے کی طرف اور ایڑی آگے کی طرف ہوتی ہے اسی لئے پنجابی میں چڑیل کو پچھل پیری بھی کہتے ہیں عام طور پر مشہور تھا کہ یہ عورتوں کے جادو ٹونے اور مکر و فریب سے انسانوں کے لئے مصائب پیدا کرتی ہیں پلاک پنجابی ڈکشنری میں بڈاوا کے معنی چھلاوا آسیب فریب اور ڈراوا لکھے ہوئے ہیں گویا چڑیل اور بڈاوا ایک زمانے میں زندگی کا حصہ تھے مگر اب وہ ہماری

کیا بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کے ذریعے لوگوں کو مائیکرو چپ لگانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد خود ہی جواب دے دیا

Image
نیویارک مانیٹرنگ ڈیسک  کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے اس کے متعلق عجیب و غریب افواہیں گردش میں ہیں      ان میں سے ایک افواہ یہ بھی تھی کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں دنیا بھر کے لوگوں میں کے جسم میں ایک ’مائیکرو چپ‘ نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کر سکیں       اب اس معاملے پر بل گیٹس خود سامنے آ گئے ہیں اور اس افواہ کا جواب دے دیا ہے گزشتہ روز ایس بی ایس نیوز کے انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ ”کیا واقعی وہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں لوگوں کے جسم میں کوئی مائیکروچپ نصب کرنا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ویکسین اور مائیکرو چپ کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے میں نہیں جانتا کہ ایسی افواہیں کہاں سے آ جاتی ہیں      بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وباءکے دوران ڈاکٹر فاﺅسی اور میرا سب سے زیادہ ذکر کیا جا رہا ہے  ہمارے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں      ان میں سے کچھ انتہائی مضحکہ خیز ہیں  ہماری فاﺅنڈیشن دنیا میں شرح اموات کم کرنے اور صحت کے شعبے میں سرمایہ لانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے  اس کے باوجود ہم پر الزام عا

صرف 66 گرام سبزی اور پھل روزانہ کھائیں اور ذیابیطس کو دوربھگائیں

Image
اگر پھل اور سبزیوں کی بہت کم مقداربھی کھائی جائے تو اس سے بھی ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ یعنی روزانہ صرف 66 گرم پھل اور سبزی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے یہ تحقیق کیمبرج یونیورسٹی نے کی ہے جبکہ اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ مکمل اناج کا استعمال بھی ذیابیطس سے محفوظ رکھ سکتا ہے واضح رہے کہ 66 گرام سبزی کا مطلب سبزیوں سے بھرے تین بڑے چمچے یا ایک سیب ہوتا ہے کیمبرج کے سائنسدانوں نے اس کی تفصیلات برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کی ہیں۔ اسی سے وابستہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکمل اناج بھی ذیابیطس کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر مکمل اناج کا بسکٹ یا دلیہ ناشتے کے طور پر کھایا جائے تو اس سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک ٹل سکتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے مطالعے میں سائنسدانوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 9,754 مریضوں کا موازنہ ایسے 13,662 افراد سے کیا جنہیں ذٰیابیطس نہ تھی۔ جبکہ خون میں وٹامن سی اور کیروٹینوئڈز کا جائزہ لیا گیا جو پودوں کی عام رنگت کی تشکیل کرتا ہے اور یہ پھلوں اور سبزیوں کو عام پایا جاتا ہے۔ خون میں ان کی موجودگی جسم میں پھلوں

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

Image
کراچی:  دنیا نیوز  سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 12 بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 15 اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا اس دوران تعلیمی ادارے شادی ہالز بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹ میں رات 11 بجے تک ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی  ہفتہ اور اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا

پی آئی اے کے بعد ایک اور جھٹکا، امریکہ نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ہی پابندی عائد کردی

Image
واشنگٹن  ڈیلی پاکستان آن لائن  امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کی ایک درجہ تنزلی کرکے اس پر پروازوں کی اجازت دینے کی پابندی عائد کردی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ایف اے اے کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے اے نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ایک درجہ تنزلی کرکے اسے کیٹگری 2 میں شامل کردیا۔ تنزلی کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی امریکہ کیلئے کسی بھی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی امریکہ اس اقدام سے پہلے ہی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے ایف اے اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں  امریکی پروازوں سے متعلق بھی سی اے اے نے سیفٹی کو نظر انداز کیا خیال رہے کہ امریکہ نے پہلے صرف پی آئی اے  پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب پاکستان کی سول ایوی ایشن پر ہی پابندی عائد کردی ہے  جس کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کی کوئی بھی ایئر لائن امریکہ کیلئے اڑان نہیں بھر سکے گی

کورونا وائرس کا خوف،دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

Image
کراچی  نیوزڈیسک برطانیہ میں سگریٹ نوشی اور صحت کے متعلق کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے کے سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے ان میں سے 41 فیصد افراد نے پہلے چار ماہ میں کورونا کی وبا کے خوف کے پیش نظر اس عادت کو ترک کیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

Image
مکہ المکرمہ   سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے جس کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی اور ماسک بھی پہننا لازی ہوگا جب کہ نماز و طواف کے دوران کعبہ کو چھونا منع ہوگا 19 جولائی سے منیٰ  مزدلفہ، اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مختلف زبانوں میں کورونا کے بچاؤ کے لیے احتیاطی  تدابیر لگائی جائیں گی نئے پروٹوکول کے تحت منتظمین طواف اور دیگر اوقات پر عازمین حج کے درمیان 1.5 میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے جب کہ طواف کے لیے عازمین حج کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے اور پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟ نئی فہرست جاری کر دی گئی

Image
لاہور ڈیلی پاکستان آن لائن ہینلی اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سب سے مضبوط پاسپورٹ جاپان کا بتایا گیاہے جبکہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا قرار دیا گیا ہے جس کا نمبر 109 ہے تفصیلات کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کا ہے  اس کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جاپانی شہری بغیر ویزہ کے 191 ممالک کا سفر کر سکتا ہے اسی طرح افغان شہری صرف 26 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کے کر سکتے ہیں نئی درجہ بندی میں پاکستان دنیا کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے یعنی پاکستان کے پاسپورٹ کا رینک 106 ہے  پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک کا سفر کرنے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں۔ اس فہرست میں سنگا پور دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہری 190 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں ۔تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Image
اسلام آباد  نیٹ نیوز  ملک میں یورو 5 پٹرول متعارف کروانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان  تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیوں نے ایک اورحکومتی فیصلے کی مخالفت کردی ہے  آئل کمپنیوں نے یورو 5پٹرولیم مصنوعات لانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورو5 لانے سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 7 روپے لٹر تک اضافہ ہوجائے گا۔

دونوں اطراف سے بجلی بنانے والے سولر سیل کی افادیت تین گنا بڑھ گئی

Image
اس جدید دور میں سائنس داں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدت سے بھر پور چیزیں ایجاد کررہے ہیں اس ضمن میں سنگا پور کے ماہرین نے ایک سولر پینل تیار کیے ہیں ۔یہ دونوں اطراف سے بجلی بنانے اور سورج کی طرف منہ کرنے والے شمسی سیل ہماری توانائی کی طلب کو کافی حد تک پورا کرسکتے ہیں کیوں کہ اس طر ح یہ سیل تین گنا بجلی تیار کرسکتے ہیں اگر چہ یہ دونوں طریقے پہلے بھی آزمائے گئے ہیں سنگاپور میں شمسی توانائی کے تحقیقی انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ کارلوس روڈریگز گیلگوس اور ان کے ساتھیوں نے پینل کے دونوں جانب شمسی سیل لگائے ہیں جو ایک جانب تو 35 فی صد زائد بجلی بناتے ہیں تو دوسری جانب بجلی کی قیمت کو 16 فی صد تک کم کرسکتے ہیں روڈریگز کے مطابق شمسی سیل بنانے کا اولین مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ سورج سے زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کرسکے  اس وقت دنیا بھر میں شمسی سیل کے جو پینل لگائے گئے ہیں وہ بالکل جامد ہوتے ہیں  اس طرح وہ صرف ایک سمت سے ہی توانائی جذب کرتے رہتے ہیں اس طرح ان میں توانائی بنانے کی صلاحیت بہت محدود ہوتی ہے روڈریگز کے مطابق یہ نظام اتنا حساس ہے کہ ایک جانب تو سورج کی طرف رخ رکھتا ہے اور توانائی جمع

مشی گن میں اچانک بننے والے مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

Image
موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں امریکی ریاست مشی گن میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا  جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی۔ جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو رپورٹ کے مطابق یوں سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے لوگ حیران رہ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پی ٹی آئی وزیر کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ

Image
اسلام آباد انصار عباسی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر نون لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش کی ہے ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر نے حال ہی میں نون لیگ کی سینئر رہنما کی فیملی کے ایک رکن سے اس معاملے پر بات کی ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں یہ پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے۔ نون لیگ نے اب تک وفاقی وزیر کے اس ’’خیال‘‘ کا جواب نہیں دیا اور فی الحال کیلئے ’’ انتظار کرو اور دیکھو‘‘ کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہے اس نمائندے نے مذکورہ وزیر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا کہ انہوں نے شریف فیملی والوں کو ایسا کوئی پیغام پہنچایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ وزیر نے نون لیگ کی سینئر قیادت کے خاندان کے فرد سے رابطے کیلئے اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کیا  ان کی نون لیگ کے

خلا میں ایک بلیک ہول کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

Image
آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خلا میں موجود ایک بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور دن بہ دن سورج جتنا بڑا ہورہا ہے آسٹریلوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق کائنات میں موجود سب سے بڑے بلیک ہول ابیل-85 کا سائز سورج سے 40 ارب گنا بڑا ہے جب کہ جے2157 نامی یہ بلیک ہول سورج سے 34 ارب گنا بڑا ہے ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزانہ ہمارے سورج جتنا بڑھ رہا ہے جب کہ یہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں دگنا بڑا ہوگیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلیک ہول کی بھوک اسی طرح جاری رہی یعنی وہ اسی طرح تیزی سے پھیلتا رہا تویہ ہماری کہکشاں میں موجود دو تہائی ستاروں کو کھا جائے گا

مائنس ون فارمولا، حقیقت کیا ہے؟

Image
ایک بار پھر مائنس ون کی باتیں ہو رہی ہیں پہلے یہ باتیں محدود حلقوں میں چل رہی تھیں لیکن جمعرات 2جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے یہ باتیں عوامی مباحثہ کی شکل اختیار کر چکی ہیں جب وزیراعظم نے یہ کہا کہ ’’یہ لوگ اپوزیشن والے سوچ رہے ہیں کہ مجھے مائنس کرکے یہ بچ جائیں گے،میں اگر مائنس ہو بھی گیا تو ان کی جان نہیں چھوٹے گی‘‘ وزیراعظم کے ان جملوں سے نہ صرف مائنس ون کی باتیں عوامی مباحثہ بن گئی ہیں بلکہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں بھی خدشات میں تبدیل ہو گئی ہیں جو لوگ وزیراعظم عمران خان کو ’’مائنس‘‘ کرنے کے حامی ہیں، وہ خوش ہو گئے ہیں اور جو لوگ عمران خان کو مزید حکمران دیکھنا چاہتے ہیں، وہ پریشان ہو گئے ہیں حقیقت کیا ہے؟ پاکستان کی تاریخ سیاستدانوں خصوصاً سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا جمہوری وزرائے اعظم کو مائنس کرنے یا مائنس کرنے کی کوششوں سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان کے یہ تاریخی حقائق‘ خدشات کو تقویت پہنچاتے ہیں اب بھی اگر بات نکلی ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی سبب ہوگا ہمیں اپنی ناقابل فخر تاریخ کی اس تلخ حقیقت کا بھی اعتراف کرنا ہوگا کہ سیاسی جماعتوں یا جمہوری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان

Image
اسلام آباد:  دنیا نیوز  وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر  مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا  حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی  حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں 25 مارچ سے یکم جون تک پٹرول

مائنس ہو بھی جاؤں تمہاری جان نہیں چھوٹے گی، نظریئے پر قائم ہیں، ہماری حکومت کوئی نہیں گرا سکتا، اپنا مشن مکمل کریں گے، یہ این آر او بھول جائیں، وزیر اعظم عمران خان

Image
اسلام آباد  ایجنسیاں  وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کرسی مضبوط ہے،آج ہیں کل نہیں ہیں میں نے نہیں کہا کہ میری حکومت نہیں جانے والی‘کرسی آنی جانی چیز ہے  جب تک ہم نظریہ اوراصول پرقائم ہیں کوئی ہماری حکومت نہیں گراسکتا  مشرف کی حکومت اچھی تھی لیکن این آراوبراتھا یہ لوگ سوچ رہے ہیں کہ مجھے مائنس کرکے یہ بچ جائیں گے میںاگر مائنس ہو بھی گیا تو ان کی جان نہیں چھوٹے گی اپنے مشن پر کاربند ہوں اوراس کو مکمل کریں گے  ہم ہرجگہ تحقیقات کریں گے اورجنہوں نے عوام کااستحصال کیا ہے ان کے پیچھے جائیں گے  اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسٹاک ایکسچینج حملہ بھارت نے کرایا پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے منصوبہ وہیں پر بنا ہماری ایجنسیاں پہلے بھی 4حملے روک چکی ہیں میں پاکستان کے سکیورٹی اورانٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں  نواز شریف نے اسی سیٹ پر کھڑے ہوکر جعلی کاغذات لہرائے ‘مسلم لیگ  ن  کاکوئی دین ایمان نہیں‘یہ کبھی جہادیوں سے پیسے لیتے ہیں اور کبھی لبرل بنتے ہیں‘6 ‘ 7لوگ این آر او لینا چاہ رہے ہیں یہ این آر او بھول جائیں میں ان کو کبھی بھی این آر او نہ

لاہور: PUB G گیم نے ایک اور جان لے لی

Image
لاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی۔ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی پولیس کے مطابق شہریار نے بڑے بھائی کے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کی  متوفی شہریار اور اسکے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے  شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کے شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اسکے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی ہے پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا  لاہور میں اس سے قبل بھی دو نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں