پی آئی اے کے بعد ایک اور جھٹکا، امریکہ نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ہی پابندی عائد کردی

واشنگٹن  ڈیلی پاکستان آن لائن  امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کی ایک درجہ تنزلی کرکے اس پر پروازوں کی اجازت دینے کی پابندی عائد کردی

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ایف اے اے کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے اے نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ایک درجہ تنزلی کرکے اسے کیٹگری 2 میں شامل کردیا۔ تنزلی کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی امریکہ کیلئے کسی بھی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی امریکہ اس اقدام سے پہلے ہی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے

ایف اے اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں  امریکی پروازوں سے متعلق بھی سی اے اے نے سیفٹی کو نظر انداز کیا

خیال رہے کہ امریکہ نے پہلے صرف پی آئی اے  پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب پاکستان کی سول ایوی ایشن پر ہی پابندی عائد کردی ہے  جس کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کی کوئی بھی ایئر لائن امریکہ کیلئے اڑان نہیں بھر سکے گی

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے