دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے اور پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟ نئی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور ڈیلی پاکستان آن لائن ہینلی اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سب سے مضبوط پاسپورٹ جاپان کا بتایا گیاہے جبکہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا قرار دیا گیا ہے جس کا نمبر 109 ہے
تفصیلات کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کا ہے اس کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جاپانی شہری بغیر ویزہ کے 191 ممالک کا سفر کر سکتا ہے اسی طرح افغان شہری صرف 26 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کے کر سکتے ہیں
نئی درجہ بندی میں پاکستان دنیا کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے یعنی پاکستان کے پاسپورٹ کا رینک 106 ہے پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک کا سفر کرنے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں۔ اس فہرست میں سنگا پور دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہری 190 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں ۔تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں
Comments
Post a Comment