لاہور: PUB G گیم نے ایک اور جان لے لی
لاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی۔ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی
پولیس کے مطابق شہریار نے بڑے بھائی کے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کی متوفی شہریار اور اسکے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کے شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا
پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اسکے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی ہے
Comments
Post a Comment