کیا بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کے ذریعے لوگوں کو مائیکرو چپ لگانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد خود ہی جواب دے دیا

نیویارک مانیٹرنگ ڈیسک  کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے اس کے متعلق عجیب و غریب افواہیں گردش میں ہیں

    ان میں سے ایک افواہ یہ بھی تھی کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں دنیا بھر کے لوگوں میں کے جسم میں ایک ’مائیکرو چپ‘ نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کر سکیں

     اب اس معاملے پر بل گیٹس خود سامنے آ گئے ہیں اور اس افواہ کا جواب دے دیا ہے گزشتہ روز ایس بی ایس نیوز کے انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ ”کیا واقعی وہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں لوگوں کے جسم میں کوئی مائیکروچپ نصب کرنا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ویکسین اور مائیکرو چپ کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے میں نہیں جانتا کہ ایسی افواہیں کہاں سے آ جاتی ہیں

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وباءکے دوران ڈاکٹر فاﺅسی اور میرا سب سے زیادہ ذکر کیا جا رہا ہے  ہمارے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں

     ان میں سے کچھ انتہائی مضحکہ خیز ہیں  ہماری فاﺅنڈیشن دنیا میں شرح اموات کم کرنے اور صحت کے شعبے میں سرمایہ لانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے  اس کے باوجود ہم پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ہم مائیکرو چپ اور وائرس تیار کر رہے ہیں میرے خیال میں سچ کو سامنے لانے کی ضرورت ہے

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے