Posts

چڑیلیں اور بڈاوے

Image
یہ کوئی صدیوں پرانا قصہ نہیں ہے صرف چالیس پچاس برس پہلے کی کہانی ہے اُس وقت کے ہر شخص کا کسی نہ کسی چڑیل یا بڈاوے سے واسطہ پڑ چکا ہوتا تھا کسی نے چڑیل کو صرف دور سے دیکھا ہوتا تھا اور کسی نے اُس کا باقاعدہ مقابلہ کیا ہوتا تھا اور بڈاوے یا شرارتی چھلاوے کچھ نہ کچھ کرکے غائب ہو جاتے تھے کبھی فصل خراب کرتے تو کبھی کسی جانور کی رسی کھول کر اسے آزاد کر دیتے وقت کیا بدلا ہے لوگوں کو چڑیلیں اور بڈاوے نظر آنا بند ہو گئے ہیں حالانکہ اگر چڑیلیں موجود تھیں اور نٹ کھٹ بڈاوے واقعی ہوتے تھے تو وہ اب بھی کہیں ضرور ہوں گے۔ آئیے پہلے چڑیلوں اور بڈاووں کے بارے میں جانیں اردو لغت بورڈ کے مطابق چڑیل بھتنی یا ڈائن کو کہتے ہیں۔ افادات سلیم کے مطابق چڑیلوں کے پائوں میں پنجہ پیچھے کی طرف اور ایڑی آگے کی طرف ہوتی ہے اسی لئے پنجابی میں چڑیل کو پچھل پیری بھی کہتے ہیں عام طور پر مشہور تھا کہ یہ عورتوں کے جادو ٹونے اور مکر و فریب سے انسانوں کے لئے مصائب پیدا کرتی ہیں پلاک پنجابی ڈکشنری میں بڈاوا کے معنی چھلاوا آسیب فریب اور ڈراوا لکھے ہوئے ہیں گویا چڑیل اور بڈاوا ایک زمانے میں زندگی کا حصہ تھے مگر اب وہ ہماری...

کیا بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کے ذریعے لوگوں کو مائیکرو چپ لگانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد خود ہی جواب دے دیا

Image
نیویارک مانیٹرنگ ڈیسک  کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے اس کے متعلق عجیب و غریب افواہیں گردش میں ہیں      ان میں سے ایک افواہ یہ بھی تھی کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں دنیا بھر کے لوگوں میں کے جسم میں ایک ’مائیکرو چپ‘ نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کر سکیں       اب اس معاملے پر بل گیٹس خود سامنے آ گئے ہیں اور اس افواہ کا جواب دے دیا ہے گزشتہ روز ایس بی ایس نیوز کے انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ ”کیا واقعی وہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں لوگوں کے جسم میں کوئی مائیکروچپ نصب کرنا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ویکسین اور مائیکرو چپ کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے میں نہیں جانتا کہ ایسی افواہیں کہاں سے آ جاتی ہیں      بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وباءکے دوران ڈاکٹر فاﺅسی اور میرا سب سے زیادہ ذکر کیا جا رہا ہے  ہمارے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں      ان میں سے کچھ انتہائی مضحکہ خیز ہیں  ہماری فاﺅنڈیشن دنیا میں شرح اموات کم کرنے ا...

صرف 66 گرام سبزی اور پھل روزانہ کھائیں اور ذیابیطس کو دوربھگائیں

Image
اگر پھل اور سبزیوں کی بہت کم مقداربھی کھائی جائے تو اس سے بھی ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ یعنی روزانہ صرف 66 گرم پھل اور سبزی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے یہ تحقیق کیمبرج یونیورسٹی نے کی ہے جبکہ اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ مکمل اناج کا استعمال بھی ذیابیطس سے محفوظ رکھ سکتا ہے واضح رہے کہ 66 گرام سبزی کا مطلب سبزیوں سے بھرے تین بڑے چمچے یا ایک سیب ہوتا ہے کیمبرج کے سائنسدانوں نے اس کی تفصیلات برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کی ہیں۔ اسی سے وابستہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکمل اناج بھی ذیابیطس کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر مکمل اناج کا بسکٹ یا دلیہ ناشتے کے طور پر کھایا جائے تو اس سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک ٹل سکتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے مطالعے میں سائنسدانوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 9,754 مریضوں کا موازنہ ایسے 13,662 افراد سے کیا جنہیں ذٰیابیطس نہ تھی۔ جبکہ خون میں وٹامن سی اور کیروٹینوئڈز کا جائزہ لیا گیا جو پودوں کی عام رنگت کی تشکیل کرتا ہے اور یہ پھلوں اور سبزیوں کو عام پایا جاتا ہے۔ خون میں ان کی موجودگی جسم میں پھلوں ...

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

Image
کراچی:  دنیا نیوز  سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 12 بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 15 اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا اس دوران تعلیمی ادارے شادی ہالز بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹ میں رات 11 بجے تک ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی  ہفتہ اور اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا

پی آئی اے کے بعد ایک اور جھٹکا، امریکہ نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ہی پابندی عائد کردی

Image
واشنگٹن  ڈیلی پاکستان آن لائن  امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کی ایک درجہ تنزلی کرکے اس پر پروازوں کی اجازت دینے کی پابندی عائد کردی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ایف اے اے کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے اے نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ایک درجہ تنزلی کرکے اسے کیٹگری 2 میں شامل کردیا۔ تنزلی کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی امریکہ کیلئے کسی بھی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی امریکہ اس اقدام سے پہلے ہی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے ایف اے اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں  امریکی پروازوں سے متعلق بھی سی اے اے نے سیفٹی کو نظر انداز کیا خیال رہے کہ امریکہ نے پہلے صرف پی آئی اے  پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب پاکستان کی سول ایوی ایشن پر ہی پابندی عائد کردی ہے  جس کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کی کوئی بھی ایئر لائن امریکہ کیلئے اڑان نہیں بھر سکے گی

کورونا وائرس کا خوف،دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

Image
کراچی  نیوزڈیسک برطانیہ میں سگریٹ نوشی اور صحت کے متعلق کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے کے سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے ان میں سے 41 فیصد افراد نے پہلے چار ماہ میں کورونا کی وبا کے خوف کے پیش نظر اس عادت کو ترک کیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

Image
مکہ المکرمہ   سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے جس کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی اور ماسک بھی پہننا لازی ہوگا جب کہ نماز و طواف کے دوران کعبہ کو چھونا منع ہوگا 19 جولائی سے منیٰ  مزدلفہ، اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مختلف زبانوں میں کورونا کے بچاؤ کے لیے احتیاطی  تدابیر لگائی جائیں گی نئے پروٹوکول کے تحت منتظمین طواف اور دیگر اوقات پر عازمین حج کے درمیان 1.5 میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے جب کہ طواف کے لیے عازمین حج کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا