Posts

بس بہت ہوگیا! دنیا کیلئے تم لاتعداد مسائل پیدا کرچکے اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر تنقید

Image
اقوام متحدہ (اے ایف پی) چینی سفیر نے اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ بس بہت ہوگیا، تم دنیا کیلئے پہلے ہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکے ہو. جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز کیوں سامنے آئے؟ کسی کا احتساب کرنا ہےتو کچھ امریکی سیاستدانوں کا کیا جائے،دوسری جانب امریکی سفیر نے کہاکہ سب کو شرم آنا چاہیے. آج کے اجلاس کے مواد سے حیران ہوں، کونسل کے ارکان نے اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی سیاسی بھڑاس نکالی. غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کےدوران چین کے سفیر ژہانگ جون نے امریکاکے عالمی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ بس بہت ہوگیا، تم پہلے ہی دنیا کیلئے لا تعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، امریکا میں 70لاکھ کورونا کے مصدقہ کیسز اور 2 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں، دنیا کے جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں اور کیسز سامنے کیوں آئے؟ اگر کسی کا احتساب کرنا ہےتو وہ امریکا کے کچھ سیاستدان ہیں۔انہوں نے امریکی رہنمائوں کی جانب سے اک...

اخبار کا مطالعہ انسان کو معاشرے سے جوڑتا ہے

Image
    اخبار خبروں کا ذخیرہ اور دنیا بھر کی معلومات سے آشنا کرنے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں , کئی سال پہلے ہرگھر میں ناشتے کی میز پر یہ اخبار لازمی ہوتا ،ناشتے کے ساتھ ساتھ اخبار کا مطالعہ بھی کیا جاتا، , بڑے بوڑھے اپنے دن کا آغاز اس کو پڑھ کر کرتے تھے ،صبح سویرے اس کے آنے کا انتظار بہت شدت سے کیا جاتا تھا , گھر کے بزرگ اگرپڑھ نہیں سکتے تو گھر کے بچے انہیں اخبار پڑھ کے سناتے تھے، اُس وقت نوجوانوں کو بھی اس کو پڑھنے کاشوق تھا، بچے اپنی دل چسپی کی چیز تلا ش کرتے تھے، خواتین ،پکوان کی تراکیب ،گھر کی آرائش ،سلائی کڑھائی کے طریقے اور دیگر دل چسپی کی چیز پڑھا کرتی تھیں ،مگرپھر وقت نے کروٹ لی۔ دیگر چیزوں کی طر ح پڑھنے کے طور طر یقے بھی بدل گئے ، ہر چیز سمٹ کر انگلیوں کی چند حرکات میں تبدیل ہو گئی ۔ لوگ اخبار موبائل فونز اور کمپیوٹر پر پڑھنے لگے ،وقت اور آگے بڑھا ،سوشل میڈیا نے ایسا رنگ جمایاکہ اب ہر خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں نے اخبار کا مطالعہ کرنا کم کردیا ،لیکن ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اخبار بینی کا شوق رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے پڑھتے بھی ہیں ،ان کے ...

بگڑتے موسموں نے موہن جو دڑو کو تباہ کیا ریاضیاتی ثبوت مل گئے

Image
نیویارک :  ماہرین ایک عرصے سے اس مفروضے پر غور کررہے   ہیں کہ شاید آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) سے موہن جودڑو اور اس سے وابستہ وادی سندھ کی تہذیب کا خاتمہ ہوا تھا۔ اب اس مفروضے کا ریاضیاتی ثبوت بھی مل گیا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ریاضی داں نشانت ملک نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ مون سون کی اوقات میں تبدیلی سے خشک سالی کا راج ہوا اور عہدِ کانسی (برونز ایج) کی شاندار تہذیب 3000 سال قبل اپنے اختتام کو پہنچی تھی نشانت   نے   شمالی بھارت کے ایک غار میں اگنے والی معدن اسٹیلگمائٹ کے ہم جا ( آئسوٹوپ) کا جائزہ لیا ہے۔ اس طریقے سے معلوم ہوجاتا ہےکہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک مقام پر بارش کی کتنی مقدار گری ہوگی   اس طرح گزشتہ 5700 سال میں مون سون بارشوں کا مکمل احوال معلوم کیا گیا نشانت ملک کی تحقیق سے عیاں ہے کہ جب وادی سندھ کی تہذیب عروج کی جانب گامزن تھی تو اس وقت مون سون بارشوں کا رحجان تھا لیکن جب اس کا زوال شروع ہوا عین اس دور میں مون سون کا دور یا پیٹرن تیزی سے تبدیل ہونے لگا، اس کے بعد پانی کی قلت پیدا ہوئی، فصلیں سوکھ گئیں اور یوں ت...

آسٹریلیا: کم پانی میں پھنسنے والی 380 وہیلز ہلاک

Image
آسٹریلیا میں سمندر کے کم پانی میں پھنسنے والی 380 وہیلز مرگئیں باقی زندہ رہ جانےوالی وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ تسمانیہ کے ساحل پر پھنسی 460 وہیلز میں سے 380 مردہ پائی گئی ہیں اسکے علاوہ 50 وہیلز کو ریسکیو کیا جاچکا ہے  جبکہ 30 وہیلز کو بچانے کی کوششیں تیسرے روز بھی جاری ہیں

کائنات میں ’پائی‘ سیارہ دریافت

Image
  ماہرین فلکیات نے ہماری زمین سے 186 نوری سال کے فاصلے پر ایک دلچسپ سیارہ دریافت کیا ہے جو اپنے سورج کے گرد صرف 3.14 دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے اس طرح یہ اپنے ستارے کے گرد بہت تیزی سے گھومتا ہے، اسی وجہ سے اسے پائی سیارے کا نام دیا گیا ہے تاہم اس کا آفیشل نام کے ٹو 315 بی ہے پائی ایک ریاضیاتی مستقل ہے جو کسی دائرے کے قطر اور اس کے گھیر کے درمیان تناست کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی قدر 3.14 ہے. ماہرین نے اس سیارے کو پائی زمین بھی کہا ہے لیکن کئی برس کے مشاہدے کے بعد ہی ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے 2017 میں کیپلر خلائی دوربین نے اسے دریافت کیا تھا اور تب سے فلکیات دانوں نے مسلسل اس پر نظر رکھی ہوئی تھی، یہ سیارہ ایک ایسے بونے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جس کی جسامت ہمارے سورج سے صرف 20 فیصد ہے محتاط اندازے کے مطابق اس سیارے کی جسامت ہماری زمین سے 95 فیصد تک ہے۔ شاید یہ گیس کی بجائے ایک پتھریلا سیارہ ہے. ہمارے نظامِ شمسی میں زمین، زہرہک، عطارد اور مریخ ایسے سیاروں کی فہرست میں شامل ہیں

ریکوڈک معاملہ، آخر ہے کیا؟

Image
آج سے تقر یباً 27 سال قبل بلوچستان حکومت نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ریکوڈک کے پہاڑی علاقے میں سونے تانبے اور اسکے موجود معدنی ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 1993 میں ایک امریکی کمپنی بروکن ہلز پراپرٹیز منرلز کے ساتھ معاہدہ کیا یہ معاہدہ بلوچستان ڈیویلپمنٹ کے ذریعے امریکی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر چاغی ہلز ایکسپلوریشن کے نام سے کئے جانے والے معاہدے کے تحت 25 فیصد منافع حکومت بلوچستان کو ملنا تھا اس امریکی کمپنی نے بعدازاں ایک آسٹریلوی رجسٹرڈ ٹیتھیان کوپر کمپنی کے ساتھ حصہ داری معاہدہ کیا جس کی رو سے بلوچستان حکومت نے اس کمپنی کو 9ستمبر 2002 کو سونے کوپر اور دیگر موجود معدنی وسائل کی تلاش کا لائسنس جاری کیا اور اس کمپنی نے پاکستان میں اپنی ایک برانچ دفتر کھول کر کام شروع کر دیا بلوچستان حکومت نے لائسنس کی فراہمی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ کمپنی یہاں سے حاصل ہونے والی معدنیات کو ریفائن کرنے کے لیے بیرون ملک نہیں لے جائے گی حکومت کی جانب سے چاغی میں ریفائنری کی شرط رکھنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے حصے کو بھی بڑھانے کی شرط بھی رکھی گئی کمپنی کی جانب سے ان شرائط کو مانن...

عمودی جنگل کی خواہش ڈراؤنا خواب بن گئی

Image
ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار لوگوں نے عمودی جنگل بنانے کی خواہش کی جو ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا پوری دنیا اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے نبرد آزما ہے ایسے میں مختلف حکومتوں کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم ایسے میں کچھ لوگوں نے زمین کے بجائے اپارٹمنٹس پر عمودی سبزہ اگانے کا فیصلہ کیا غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے چینگدو کے شہر میں رہائشی عمارتوں میں عمودی جنگل اگانے کی کوشش کی گئی وہ لوگ خواہش کر رہے تھے کہ یہ سبزہ ان کے لیے جنت نظیر ہوگا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ان کا یہ منصوبہ ان لوگوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا سال 2018 میں پودوں کے درمیان رہنے کا یہ منصوبہ بہت دلچسپ دکھائی دے رہا تھا اس کے لیے کی سٹی فاریسٹ گارڈن کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا رواں سال اپریل تک اس کے تمام 826 یونٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی بالکنیوں میں 20 طرح کے پودے لگے ہوئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ شور سے بھی لوگوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں تاہم شہری جنت بننے کے بجائے یہ کمپلیکس ایک فلم کی طرح کا جنگل پیش کرنے لگا ہے جہاں بالکنیو...