اخبار کا مطالعہ انسان کو معاشرے سے جوڑتا ہے
اخبار خبروں کا ذخیرہ اور دنیا بھر کی معلومات سے آشنا کرنے کا
اہم ذریعہ ہوتے ہیں ,کئی سال پہلے ہرگھر
میں ناشتے کی میز پر یہ اخبار لازمی ہوتا ،ناشتے کے ساتھ ساتھ اخبار کا مطالعہ بھی
کیا جاتا،, بڑے بوڑھے اپنے دن کا آغاز اس کو پڑھ کر کرتے تھے ،صبح سویرے اس
کے آنے کا انتظار بہت شدت سے کیا جاتا تھا ,گھر
کے بزرگ اگرپڑھ نہیں سکتے تو گھر کے بچے انہیں اخبار پڑھ کے سناتے تھے، اُس وقت
نوجوانوں کو بھی اس کو پڑھنے کاشوق تھا، بچے اپنی دل چسپی کی چیز تلا ش کرتے تھے،
خواتین ،پکوان کی تراکیب ،گھر کی آرائش ،سلائی کڑھائی کے طریقے
اور دیگر دل چسپی کی چیز پڑھا کرتی تھیں ،مگرپھر وقت نے کروٹ لی۔ دیگر چیزوں کی طر
ح پڑھنے کے طور طر یقے بھی بدل گئے ،
ہر چیز سمٹ کر انگلیوں کی چند حرکات میں تبدیل ہو گئی ۔ لوگ اخبار
موبائل فونز اور کمپیوٹر پر پڑھنے لگے ،وقت اور آگے بڑھا ،سوشل میڈیا نے ایسا رنگ
جمایاکہ اب ہر خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں نے اخبار
کا مطالعہ کرنا کم کردیا ،لیکن ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اخبار بینی کا شوق رکھتے
ہیں اور باقاعدگی سے پڑھتے بھی ہیں ،ان کے دن کا آغاز آج بھی اخبار پڑھ کر ہی ہو
تا ہے ،البتہ نسل نو اخبار کی اہمیت سے زیادہ آگا ہ نہیں، وہ اپنا زیادہ وقت سوشل
میڈیا پر گزارتی ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر خبر کی وہ اہمیت نہیں ہوتی جو اخبار میں
ہوتی ہے ،اخبار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،
دنیا میں سب سے پہلا اخبار’’ایکٹا دیورنا (Acta Diurna) روم 59 BC میں اورپہلا ویکلی اخبار’’ ریلیشن‘‘ (Relation) 1605 ء میں شائع ہوا ۔
آج بھی مغربی ممالک میں اخبارکی اہمیت ہے ۔ آج بھی اخبار ی خبروں
پر یقین کرتے ہیں۔ اخبار کے مطالعے کے رجحان کو مزید فروغ دینے کے لیےآل پاکستان
نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس )کی جانب سےگزشتہ سال 25 ستمبر کو ’’نیشنل ریڈنگ
نیوز پیپر ڈے ‘‘ منانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
اس دن کا انتخاب 25 ستمبر 1690ء کو امریکا سے شائع ہونے والے پہلے
’’ملٹی پیپر اخبار‘‘ (publick occurrences) کی اشاعت کی مناسبت سے کیا گیا تھا ،اس دن کومنانے کا مقصد نوجوانوں
میں مطالعہ اور اخبار بینی کے رجحان میں اضافہ کرنا اور ان کو اس جانب راغب کرنا
ہے ،اس دن کے حوالے سے ہم نے ملک کے چند نامور لوگوں سے ان کے خیالات جاننے کی
کوشش کی، اس بارے میں ان کی رائے اور نظر یات نذر قارئین ہیں
Comments
Post a Comment