کائنات میں ’پائی‘ سیارہ دریافت

 


ماہرین فلکیات نے ہماری زمین سے 186 نوری سال کے فاصلے پر ایک دلچسپ سیارہ دریافت کیا ہے جو اپنے سورج کے گرد صرف 3.14 دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے

اس طرح یہ اپنے ستارے کے گرد بہت تیزی سے گھومتا ہے، اسی وجہ سے اسے پائی سیارے کا نام دیا گیا ہے تاہم اس کا آفیشل نام کے ٹو 315 بی ہے

پائی ایک ریاضیاتی مستقل ہے جو کسی دائرے کے قطر اور اس کے گھیر کے درمیان تناست کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی قدر 3.14 ہے.

ماہرین نے اس سیارے کو پائی زمین بھی کہا ہے لیکن کئی برس کے مشاہدے کے بعد ہی ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے

2017 میں کیپلر خلائی دوربین نے اسے دریافت کیا تھا اور تب سے فلکیات دانوں نے مسلسل اس پر نظر رکھی ہوئی تھی، یہ سیارہ ایک ایسے بونے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جس کی جسامت ہمارے سورج سے صرف 20 فیصد ہے

محتاط اندازے کے مطابق اس سیارے کی جسامت ہماری زمین سے 95 فیصد تک ہے۔ شاید یہ گیس کی بجائے ایک پتھریلا سیارہ ہے.

ہمارے نظامِ شمسی میں زمین، زہرہک، عطارد اور مریخ ایسے سیاروں کی فہرست میں شامل ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت