کورونا وائر س لاہور کے کون کون سے علاقے حکومت نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئ

لاہور  ڈیلی پاکستان آن لائن  کورونا وائرس کے پھیلا میں تیزی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے متعدد علاقے مکمل بند کر نے کا اعلان کر دیاہے جس پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے شروع کر دیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جن علاقوں کو بند کیا جائے گا ان میں   شاہدرہ کے کچھ علاقے ،والڈ سٹی ، مزنگ ، شادباغ ، ہربنس پورہ ، گلبرگ کے کچھ علاقے ، کینٹ کے چند مقامات ، نشتر ٹان ، علامہ اقبال ٹان میں کچھ سوسائٹیز ایسی ہیں جہاں پھیلا تیز ہو رہاہے ان کو بھی بند کیا جائے گا

یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور فارمیسز پہلے کی طرح کھلی رہیں گی تاہم اگر اس علاقے میں کوئی ایسی فیکٹری آتی ہے جس میں میڈیکل سازو سامان بنایا جاتاہے تو وہ بھی کھلی رہے گی

یاسمین راشد نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کو کم از کم دو ہفتوں کیلئے بند کیا جائے گا تاہم اس دورانیے کے دوران مسلسل اس کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر بہتری دکھائی دی تو وقت سے پہلے ان علاقوں میں کاروبار کی اجازت دی جاسکتی تاہم بصورت دیگر 15 روز کے بعد ہی کوئی کاروبار کھل سکے گا  انہوں نے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہاہے اور وائرس پھیل گیا تو وہ باقی علاقے بھی بند کرنے پڑیں گے


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت