کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا پہلا نتیجہ موصول ٹائیگر نے بھتہ خوری شروع کردی

پنڈی گھیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب سے وزیر اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ایک ٹائیگر کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اہلکار محمد صدیق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے بھتہ خوری کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پنڈی گھیب کے مین بازار میں دکانداروں کو ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزیوں پر دھمکایا اور ان سے شکایت نہ کرنے کے عوض پیسوں کا تقاضہ کیا۔

ٹائیگر  فورس کے اہلکار کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے پر دکانداروں نے جمع ہو کر پہلے تو اس کی خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے