آنجہانی مائیکل جیکسن کی آفیشل آئی ڈی سے ویڈیو دیکھ کر مداح حیران

نیو یارک  مانیٹرنگ ڈیسک  سازشی نظریات پیش کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی موت نہیں ہوئی بلکہ وہ روپوش ہوگئے تھے   ان کے دعوؤں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو کی وجہ سے تقویت ملنے لگی ہے

ٹک ٹاک پر مائیکل جیکسن آفیشل نامی ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص مائیکل جیکسن کی طرح کے کپڑے پہن کر انہی کی طرح مون واک کر رہا ہے

یہ ویڈیو سامنے آئی تو لوگ حیران رہ گئے کیونکہ اس شخص کی نہ صرف مون واک بلکہ شکل سے آنجہانی گلوکار سے کافی ملتی ہے۔ اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے اب تک مائیکل جیکسن آفیشل کی آئی ڈی سے اسے 3 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں مائیکل جیکسن کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے

ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ کیا مائیکل جیکسن زندہ ہے؟ ایک اور شخص نے سوال پوچھا کہ کیا تم اصلی مائیکل جیکسن ہو؟ خیال رہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا 25 جون 2009 کو انتقال ہوا تھا لیکن ان کی موت کے حوالے سے مختلف سازشی نظریات بیان کیے جاتے رہتے ہیں

آنجہانی مائیکل جیکسن کی آفیشل آئی ڈی سے ویڈیو دیکھ کر مداح حیران

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے