سال کا طاقتور ترین سورج گرہن پاکستان میں بھی دن میں رات کا سماں پیدا کر دے گا

لاہور  ڈیلی پاکستان آن لائن  رواں سال کے دوسرے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا اور محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر اور بالخصوص سمندری علاقوں میں سورج گرہن کی وجہ سے دن کے وقت رات کا سماں ہوجائے گا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ گہرا ہوگا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 26 منٹ پر ہوگا جبکہ 10 بج کر 59 منٹ پر گرہن نقطہ عروج ہوگا اور 12 بج کر 46منٹ پر ختم ہوگا  اس کا دورانیہ 3 گھنٹہ 2 منٹ رہے گا  ماہرین کے مطابق دن کے وقت میں اندھیرا ہوجائے گا کیونکہ چاند سورج کے بالکل سامنے آ جائے گا جس کی وجہ سے اس کی روشنی کم پڑ جائے گی  رواں سال سورج گرہن کو رنگ آف فائرکا نام دیاگیا ہے جسے گزشتہ 10 سال کا سب سے طاقتور ترین قرار دیا جارہا ہے

ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا ماہرین فلکیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرہن لگنے کے دوران سورج کا براہ راست نظارہ نہ کریں کیونکہ اس سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے  ماہرین کے مطابق سورج گرہن اس سے قبل دسمبر2019ءمیں 79 سے 80 فیصد دیکھا گیا تھا جبکہ اس بار 91 فیصد تک سورج کو گرہن لگ سکتا ہے

 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت