ہم 15 دن میں واپس آجائیں گے مفرور قیدی جیلر کے نام خط چھوڑ گئے
روم جیل سے فرار کا یہ دلچسپ واقعہ اٹلی
میں اسی ماہ پیش آیا ہے جس میں دو قیدی صرف جیل سے فرار ہی نہیں ہوئے بلکہ جیلر
کے نام خط بھی چھوڑ گئے کہ وہ 15 دن بعد واپس آجائیں گے
داواد زوکانووِچ اور لیل احمتووِچ نامی دو قریبی
رشتہ دار جعلسازی اور فراڈ کے جرم میں روم کی ربیبیا جیل میں قید تھے ان دونوں کی سزا 2029 تک کےلیے تھی
تاہم اس ماہ کے آغاز میں ان دونوں نے کسی ہالی
ووڈ فلم جیسا انداز اختیار کیا اور جیل سے فرار ہوگئے البتہ اس پورے واقعے میں
دلچسپی کا پہلو یہ ہے کہ وہ جیلر کے نام ایک خط چھوڑ گئے جس میں لکھا تھا کہ ان
دونوں کی بیویاں ان کے جرائم میں شریک ہونے کی وجہ سے جیل میں بند ہیں لیکن اُن کے
بچوں کو گھر پر کچھ مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کےلیے ان کا وہاں موجود ہونا
ضروری ہے کیونکہ فی الحال کوئی اور ایسا نہیں جو ان معاملات کو سنبھال سکے
اس لیے وہ صرف پندرہ دنوں کےلیے جیل سے فرار
ہورہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ دنوں میں خود ہی جیل واپس آجائیں گے
ربیبیا جیل حکام نے اس خط کے اصلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کی پولیس نے زوکانووِچ اور احمتووِچ کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اس خط نے یہ پورا واقعہ دلچسپ بنا دیا ہے اور اسے جیل سے فرار کے دیگر واقعات سے بالکل مختلف کردیا ہے
Comments
Post a Comment