عوام نے سمارٹ لاک ڈان کو مذاق بنالیا، انتظامیہ بے بس

لاہور، اسلا م آباد :سپیشل رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے جنرل رپورٹر   92 نیوزرپورٹ  کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باوجود عوام نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مذاق بنالیا انتظامیہ کیلئے مختلف شہروں میں لوگوں کو گھر تک محدود رکھنا مشکل ہو گیا لاہور میں شہریوں کو گھروں میں بند رکھنا مشکل ہوگیا  سیل علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت روکی نہ جاسکی۔ماسک کی پابندی کی دھجیاں بھی اُڑائی جارہی ہیں راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں3دن کی توسیع کر دی  کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پر مذاق کیا گیا   گلی محلوں میں ٹینٹ لگاکر فرض پورا کردیا گیا۔ اندرون سندھ بھی لاک ڈاؤن برائے نام ہی ہے   پشاور میں بھی شہری لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہیں لارہے تو کہیں پولیس اہلکار موجود نہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایس او پیز کی 9305 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں 839 مارکیٹوں اور 3 انڈسٹریز کو سیل جبکہ 1522 گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا  ادھر پنجاب بھر میں  وامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کی پابندی لاگو کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازم ہو گا منہ ڈھانپے بغیر آئے گاہکوں کو کسی قسم کی سروس فراہم نہ کی جائے   سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق 14 روز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 679 مقدمات درج کیے گئے  ایک ہزار 782 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ معمولی خلاف ورزی پر 19 ہزار 598 دکانداروں اور شہریوں کو وارننگ دی گئی ہے  ضلعی انتظامیہ کے افسران نے لاک ڈائون علاقوں میں دورے کیے   گارڈن ٹائون میں دو ہوٹل اور ایک دکان کو سیل کیا گیا۔ شاہدرہ میں 8 آکسیجن سلنڈر ضبط کئے گئے جبکہ دو دکانوں کو اوورچارجنگ پر بند کر دیا گیا شالیمار میں فیکٹری کیخلاف کارروائی کی گئی۔ بھٹہ چوک میں متعدد دکانوں اور سٹور کو سیل کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے   ادھروفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا صوبائی چیف سیکرٹریزنے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی وفاقی وزیراسدعمر نے تمام اداروں کو لاک ڈاؤن میں رہنے والے ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں  اسدعمر نے کہا کورونا کا پھیلائوروکنے کیلئے اقدامات کے نتائج 15روزمیں سامنے آئینگے ۔صوبائی حکومتیں سمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمدکیلئے سخت اقدامات کریں اجلاس کو بتایا گیا خیبرپختونخوا میں پشاور،مالاکنڈ،سوات،ہری پور،نوشہرہ اورمردان میں لاک دائون کیاگیا،5لاکھ افرادکوسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے کaنٹرول کیاگیا  پنجاب کے 8بڑے شہروں کی10لاکھ آبادی پرسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا۔12ہزارگاڑیوں کو ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرجرمانے کئے گئے   سندھ میں24اضلاع کی 50لاکھ آبادی پرسمارٹ لاک ڈائون کیاگیا آزاد کشمیر میں 59 مقامات پرسمارٹ لاک ڈائون کے تحت پابندیاں لگائی گئیں



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے