اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو موثرطریقے سے روکا جاسکتا ہے کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اہم ہےعوامی قیادت اپنے علاقوں میں اسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لے صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

وزیرِاعظم کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال آئندہ دنوں کےتخمینوں اورصورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، مختلف صوبوں میں کورونا مریضوں کیلئے موجود بیڈز، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اورسہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی 107 لیبارٹریز کام کررہی ہیں ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ملک میں 4800 وینٹی لیٹرز موجود ہیں  شروع میں ان کی کل تعداد 700 تھی  ملک میں مزید 1600 وینٹی لیٹرز کا بہت جلد اضافہ ہوجائے گا

بر یفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں این-95 ماسک اور وینٹی لیٹرز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں جولائی تک تمام صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار کورونا بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا

وزیراعظم نے کورونا حفاظتی لباس اور پروٹیکٹو کٹس کی ضروریات پوری ہونے پر اظہار اطمینان کیا

عمران خان نے کہا کہ آئندہ مشکل دنوں کیلئے حفاظتی اقدامات معاشی سرگرمیوں میں توازن کیلئے اقدامات کیےجائیں

وزیرِاعظم نےکورونا مریضوں کیلئے بعض ادویات اور انجیکشنز کی دستیابی میں مشکلات کا نوٹس بھی لیا

انہوں نے کہا کہ چئیرمین این ڈی ایم اے مطلوبہ ادویات اور انجیکشن کی باآسانی دستیابی یقینی بنائیں


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے