متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی
کراچی: متحدہ عرب امارات کی سول ہوابازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی
ایکسپریس نیوز کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی اوراس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے
پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی
Comments
Post a Comment