ٹِڈی دل، دُوسری عالمی وبا

ٹڈی دل کی آمد اور تباہ کاریوں کا سلسلہ گوادر بلوچستان میں مارچ کے اوائل میں 2019ء میں شروع ہوا جو آہستہ آہستہ بڑھتے بڑھتے صوبہ سندھ میں 31مئی 2019ء کو تحصیل تھری میرواہ میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصل کو نیست و نابود کر دیا  کہا جاتا ہے کہ 25 دسمبر 2019ء تک تقریباً 306320 ایکڑ اراضی کو کئی ملین لیٹر کیمیکل سے اسپرے کیا گیا یہ وہ وقت تھا جب عوام الناس کسی بھی کورونا وائرس کے نام سے بھی واقف نہیں تھی اور Covid-19 کا تصور صرف اور صرف چین تک ہی محدود تھا

اب جب کہ COVID 19کے خوف وہراس نے انسانی زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے  جہاں صرف اور صرف سماجی فاصلہ ہی امن اور صحت کا ضامن ٹھہرایا جا رہا ہے ایسے حالات میں ایک دفعہ پھر سے ان ٹڈیوں کی ہلکار نے لوگوں کو دُہری مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ گزشتہ برس کے اوائل میں شروع ہونے والے اس ٹڈی بھیڑ (Locust swarm) نے گندم، مکئی، سبزیاں، دالیں، گنا، چاول، پھلوں غرض کہ ہر طرح کی ہری بھری چیز کو اپنی خوراک کا نشانہ بنایا یہ تصور ہی بڑا تباہ کن ہے کہ اب تک تاریخ میں نمودار ہونے والے ٹڈی بھیڑکو تاریخ کا بدترین اور تباہ کن بھیڑ( Swarm )تصور کیا جا رہا ہے جس کی مثال کینیا کی 70ء سالہ تاریخ صومالیہ، ایتھوپیا، پاکستان، انڈیا، ایران اور افغانستان کی گزشتہ دہائیوں میں کہیں نہیں ملتی

کہنے کو تو یہ ایک ادنیٰ سا صحرائی حشرہ ہے جو دیکھنے میں معمولی سا اور بالکل بے دریغ سا جاندار نظر آتا ہے لیکن اس کی تباہ کاریوں نے ملکی معیشت پر ناقابل تلافی اثرات مرتب کئے ہیں  اگر تاریخی شواہد کا جائزہ لیا جائے تو ٹڈی کا قدیم تصور 2400BC میں ملتا ہے جب فرانس وہ پہلا ملک تھا، جس نے سب سے پہلے اس کی تخریب کار فطرت کو جانچتےہوئے تاریخ میں سب سے پہلے اس کی پوسٹ ٹکٹ جاری کی   اگر چین کی قدیم ثقافت و تہذیب تمدن کا جائزہ لیا جائے تو Chinese خطاطی میں آج بھی ٹڈی کے خد و خال محفوظ ہیں۔ 1915ء میں فلسطین ٹڈی کی تباہ کاری کی پہلی شکار معیشت تھی جہاں پرہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانا بہت مشکل ہے

ٹڈی دل کی ان تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے عالمی دُنیا میں پہلی مرتبہ اس کی باقاعدہ روک تھام/ مؤثر کنٹرول کے لیے ایک عالمی سسٹم (Global Locust Management System) اٹلی کے مقام روم میں متعارف کروایا گیا جہاں آج تک اس کی باقاعدہ منیٹائزنگ (monetizing) ہوتی ہے اور دُنیا میں اس کو پہلی بار ایک خطرناک جاندار کے طور پر متعارف کروایا گیا جو بذات خود تو انسان کو کچھ نہیں کہتا لیکن اُن کا زندہ رہنے کے لیے کچھ باقی بھی نہیں چھوڑتا ہے اور اس کے حملے کے بعد برسوں ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو پاتی اور کوئی بھی ملک مزید تباہ و بربادی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے یہاں ترقی کا تصور پھر محال ہی لگتا ہے

آج بدقسمتی سے جب پوری قوم Covid-19 کے باعث گھروں تک محصور ہیں وہاں اس لاک ڈائون کی حالت میں ان ٹڈیوں کو مزید حوصلہ افزاء ماحول فراہم ہو رہا ہے  گزشتہ مہینوں میں بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ نمودار ہونا شروع ہوئے تھے جو کچھ ہی دنوں میں افزائش پا کر اب ایک مکمل اور مضبوط بھیڑمیں تبدیل ہو چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے جام شورو، مٹیاری، ہالا، میرپورخاص میں ایک مکمل بھیڑ اُڑان بھرتا ہوا صحرائی علاقوں کا رُخ کر رہا تھا  دوران اُڑان بڑی مقدار میں ٹڈی کا فاضل مادّہ کئی جگہوں پر گرتا ہوا نظر آیا جو بذات خود بھی ماحولیاتی آلودگی اور کئی قسم کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے  اب جب کہ دُنیا ویسے ہی پریشان کن حالات سے دوچار ہے  اس حالیہ بھیڑ میں صرف سندھ میں کئی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی زرعی اراضی بُری طرح متاثر ہو رہی ہے

سندھ میں تیار شدہ فصلیں جن میں بھنڈی، بینگن، سبز مرچ، پھل خاص کر آم وغیرہ شامل ہیں مکمل طور پر اس بھیڑ سے متاثر ہوئے ہیں  واضح رہے کہ پاکستان کا آم دُنیا میں کئی ممالک کو سالانہ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور پاکستان اس کی درآمدسے کثیر زرمبادلہ کماتا ہے لیکن حالیہ نقصان کے بعد اس ایکسورٹ پر بھی بہت فرق پڑے گا ان تمام حقائق کو بیان کرتے ہوئے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ آخر 2019ء میں ایسے کیا حالات تھے جن کی بنیاد پر اتنی زیادہ تباہی ہوئی اور وہ کونسی وجوہات ہیں جن کا سدباب نہ کرنے سے ہمیں رواں برس اس صورت حال کا دوبارہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ہماری اب تک کی تحقیق کے مطابق اس کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں

منیٹائزنگ(monetizing)کا فقدان

دُوردراز علاقے مکمل طور پر نظرانداز کئے گئے ہیں جو بالکل صحیح ہیں ان میں انڈوں سے Hatching ہوتی رہی اور بالآخر وہ Hipper بالغ بن کر ایک مکمل اور طاقتور Swarm بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں  ovipositionکے بعد انڈوں کو بروقت تلف نہیں کیا گیا ظاہر ہے agriculture wingsاور دُوسری تمام کنٹرول ایجنسیاں لاک ڈائون کی وجہ سے اپنا مؤثر کردار ادا نہیں کر پائیں اور مکمل منیٹائزنگ ممکن نہ ہو سکی  جس کے نتیجے میں Hatching کے بعد اس صورت حال کاسامنا ہے

کئی ممالک جن میں انڈیا، ایران اور افغانستان شامل ہیں ان تمام کے مابین کوئی مشترکہ لائحہ عمل نہ بن سکا اور نہ ہی اس پر کوئی مؤثر عمل درآمد ہو سکا اور سب سے بڑا ستم ہے کہ ان تمام ممالک کا ماحولیاتی نظام آج کل لوکسٹ کو پروان چڑھنے کے لیےبہت زیادہ ہی مؤثر ثابت ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ملک میں بارشوں کا غیرمعمولی حساب سے  بے موسم اور بے وقت ہونا شامل ہے  یہ وہ حالات ہیں جو لوکسٹ کی بریڈنگ کے لیے بڑے ہی اہم تصور کئے جاتے ہیں۔یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ یہ وہ وجوہات تھیں  جس نے دوبارہ ٹڈی کو فعال بنایا ہے  کیوں کہ ٹڈی عموماًان علاقوں میں پڑائو کو ترجیح دیتا ہے جہاں زیر زمین نمی اور پانی کی ترسیل کا بہترین نظام ہو

ان علاقوں میں یہ عارضی قیام گاہ بناتا ہے پھر یہ اپنے مستقل ٹھکانے صحرا کی طرف گامزن ہو جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے صحرا کا رُخ کرتے کرتے یہ سب کچھ کھا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی طرح یہ بھی ایک آسمانی وباء ہے  جس کی لپیٹ میں معیشت بُری طرح کمزور ہو چکی ہے  اس کی بڑی سے بڑی وجہ قدرتی نظام کے مطابق نہ چلنا ہے

قدرتی طور پر اس کی روک تھام اور منیٹائزنگ کے لیےہمیں سرحدوں پر قیام کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا ممکن نہیں ہے۔ FAO کے بریڈنگ زونز کی تقسیم کے مطابق چار ممالک جن میں انڈیا، پاکستان، ایران اور افغانستان شامل ہیں ان چاروں ممالک کی باہمی مشاورت اور ترجیحی ہنگامی بنیادوں پر ہی ٹڈی کے کنٹرول کے لیےحکمت عملی طے کرنا ہے  لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا ہے درج ذیل میں وہ وجوہات ہیں جو کہ عالمی طور پر ٹڈی بھیڑ کی ذمہ دار ہیں

محدود سروے

روڈ اور ٹرانسپورٹ کا دُور دراز علاقوں تک مہیا نہ ہونا اور ملکی دفاعی سرحدی لائنوں پر پابندیوں کا ہونا (Locust Control) ٹیم کے کام میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ یہ وہ بنیادی وجہ ہے جو حالیہ ٹڈی کی افزائش کا باعث بنی

ٹڈی کی محدود اور ناکافی معلومات

تحقیقی طور پر کوئی بھی ٹڈی کے Behavior اور physiologyکو مکمل نہیں جانچ پایا ہے کسی بھی جاندار کو کنٹرول کرنے کے لیےزندگی کے ان تمام مراحلوں پر مکمل دسترس کی ضرورت ہے جب کہ ایک مؤثر کنٹرول کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے اور چاروں ممالک کو مل کر کام کرناہوگا

تولیدی (Breading Zones)

حکومتی سطح پر ایک عام تحقیق کو ٹڈی کی عادت کو جانچنے کے لیے دُور دراز علاقوں تک رسائی میں رہنمائی کرنی چاہئے ،تا کہ بروقت کنٹرول کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تجویز کی جائے

کیمیکل کا استعمال

صدیوں سے ٹڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے روایتی طور پر مختلف قسم کے کیمیکل کا استعمال بے دریغ کیا جاتا رہا ہے جو کہ ایک طرف تو ماحولیاتی آلودگی کا موجب جب کہ دوسری طرف انسانی رویوں میں منفی تبدیلی کا باعث ہے اور آج کیمیکل کا استعمال وہ حوصلہ افزاء نتائج بھی نہیں دے پاتا  جس کی ضرورت ہے نتیجتاً کیمیکل اسپرے اب اتنے مؤثر نہیں ہے اب یہ وقت ہے کہ دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بائیولوجیکل کنٹرول کو متعارف کروایا جائے جو کہ آج بھی بیرونی ممالک میں ایک کامیاب طریقہ کار ہےجس میں بیکٹیریا وائرسentamapathogenic اور دُوسرے کئی predators شامل ہیں ان کے حصول کو فیلڈ میں ممکن بنایا جائے

بیرونی سرحدوں پر تنازعات

بدقسمتی سے پڑوسی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب فوج کی بڑی نفری کا سرحدوں پر تعینات ہونا اور سارا سال دونوں ممالک کے درمیان رکاوٹوں کا ہونا کسی بھی ملک میں سرگرمی کو فعال نہیں ہونے دیتا اور خاص کر ٹڈی کو جو فطرتاً ہی nigatry جاندار ہے اس کی تو کوئی سرحد نہیں بلکہ اس کو کسی خاص سرحد کا پابند بنایا جائے لہٰذا ان حالات میں جب ٹڈی کے موجودہ بھیڑ کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے ان دفاعی لائن کی حکمت عملی کو کسی حد تک ٹڈی کنٹرول میں نرم بنایا جائے

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام ممالک کے درمیان میٹنگ کو یقیناً بنایا جائے اور ٹڈی کی مکمل روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔FAOکی Breading system zone کے مطابق ان چارممالک کو سختی سے بین الاقوامی قوانین کا پابند رہنا ہوگا جب ہی دُنیا اس دُوسری وباء سے محفوظ رہ سکے گی موجودہ صورت حال جہاں ہر طرف افراتفری کا سماں ہے  اس صورت حال میں فوری اور بروقت احتیاطی تدابیر ہیں جن کو اپنا کر Covid-19 کے ساتھ ساتھ ٹڈی بھیڑ سے بھی چھٹکارا پایا جائے۔ ہماری اب تک کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق عوام میں درج ذیل نکات کی آگاہی اور شعور اُجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے

Entami Phasy حشرات کھانا

یہ دراصل وہ تصور ہے جو زمانہ قدیم سے موجود ہے لیکن دور حاضر میں اس پر خاطرخواہ عمل نہ ہو سکا موجودہ حالات میں عوام الناس میں ٹڈی کو کھانے کی تر غیب دینا ہے  اس میں غذائی افادیت بہت زیادہ ہوتی ہے  اور پروٹین اور امائنوایسڈ کا تناسب دوسرے حشرات سے کہیں زیادہ ہے  موجودہ دور میں ان دونوں جزویات کا حصول خاصا مشکل ہے   ہماری حقیقی کاوشوں کے مطابق Locust فیڈ پر پلنے والی پولٹری میں شرح اموات کم جب کہ نشو و نما کا ریشو کہیں زیادہ ہے اس طرح ٹڈی سے پولٹری صنعت کو بھی فروغ اور تقویت ملے گی اور یہ معاشی طور پر مزید مستحکم اور فعال ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے