کورونا سے لڑنے کے لیے ڈاکٹرز کا ساتھ دینا ہوگا ، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی ترجمان نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کے ساتھ لڑنا ہے تو فرنٹ لائن ڈاکٹرز کا ساتھ دینا ہوگا، وزیر اعظم کی انا ان کے آنکھوں کے سامنے پردے کی مانند ہے، جبکہ عمران خان ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ ملک میں انتشار اور فساد بڑھا ہے۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر ابھی بھی کہتے ہیں گھبرانے کی بات نہیں، خدا کا شکر ہے کہ ہمارا اٹلی والا حال نہیں ہے

نفیسہ شاہ نے کہا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ سروس میں سست روی کا شکار ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف لاہور میں7 لاکھ کیسز ہیں


انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں کورونا سے 3ہزار لوگ فوت ہوگئے ہیں اور حکومت کو پتا نہیں ہے ، جبکہ حکومت مسئلے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے
پی پی رہنما نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر لوگوں کو بےروزگار کر رہے ہیں ،یو ٹرن خان نے ہر موڑ پر عوام سے جھوٹ بولا ہے
نفیسہ شاہ نے کہا کہ تمام ملکوں نے انسانی زندگیوں پر فوکس کیا ہے


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت