سعودی حکومت کا مکہ مکرمہ کی تمام مساجد دوبارہ نمازیوں کیلئے کھولنے کا اعلان
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)
سعودی عرب کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی
اقدامات کے تحت کل سے تمام مساجد کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے
یہ تمام مساجد کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین
ماہ سے بند پڑی تھیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ
مساجد کو دوبارہ کھولنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات
کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی
ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں
سعودی وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے
کےلئے مساجد میں نشانات لگا دیئے گئے ہیں رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو
حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے
خیال رہے کہ سعودی عرب میں
کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک
ہونے والے افراد کی تعداد 1,184 تک پہنچ چکی ہے
اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی کو مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی مساجد کھول دی تھیں اور طے کر دیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی
Comments
Post a Comment