سندھ حکومت کی عوام کو غیر معینہ مدت تک سخت ترین لاک ڈاؤن کی تنبیہ

کراچی  وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہی اگر یہی صورت حال رہی تو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے اور اس بار لاک ڈاؤن پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور بھرپور ہوگا

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کا واحد اور موثر ترین طریقہ صرف احتیاط ہے جس پر عوام کی جانب سے بالکل بھی عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا  جس بازار  شاپنگ مال یا کاروباری مرکز کی طرف دیکھا جائے تو وہاں لوگ بے احتیاطی کرتے نظر آرہے ہیں  تاجر برادری نے ہمارے ساتھ اجلاسوں میں یقین دہانی کروائی تھی کہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ تمام وعدے اور یقین دہانیاں محض بندشیں اٹھانے کے لیے تھیں

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جب تک لوگ خود اس بات کی اہمیت نہیں سمجھیں گے تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہم نے تمام تر کاوشوں اور اقدامات کو کورونا کے مکمل خاتمے تک وقف کردیا ہے مگر عوام کی مدد اور خود احتیاطی کے بنا ہم کامیابی حاصل نہیں کرسکتے  خدارا کورونا کو سنجیدگی سے لیں آپ کے سامنے تمام دنیا کی مثال موجود ہے  کسی بھی ہنگامہ خیزی یا ایڈونچر سے باز رہیں


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے