وہ مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتا تھا اور میں بھی ۔۔بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی ہلاکت پر شاہ رخ خان بھی غمزدہ
ممبئی ڈیلی پاکستان آن لائن بھارتی اداکارہ سوشانت سنگھ کی موت پر شاہ رخ خان بھی غمزدہ ہوگئے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا تھا اور میں بھی اسے بہت یاد کروں گا کنگ خان نے کہا کہ سوشانت سنگھ کی طاقت جوش اور ا س کی مسکراہٹ ہمیشہ یاد آئے گی یہ واقعہ بہت افسوسناک اور ہلا دینے والا ہے
واضح رہے کہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی سوشانت سنگھ کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناو میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور کوئی خط بھی نہیں ملا ہے
Comments
Post a Comment