لاہور کو سیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (لیاقت کھرل ) پنجاب کے دارالحکومت  لاہور کے مختلف علاقوں کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے سیل کیا جائے گا فیصلہ کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کے مطابق لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جو جمعہ کے روز بجٹ اجلاس کے بعد لاہور پہنچے ہیں

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے اور شہر میں کورونا کی صورتحال بارے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی ہے جس پر جلد ہی پیشرفت کی امید ہے

 

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

گوگل کا صارفین کی جمع کردہ معلومات خاص مدت کے بعد حذف کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئی