وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن ۔۔۔ " مولانا فضل الرحمان کی خواہش اور ان سے جڑے خدشات

کوئٹہ ڈیلی پاکستان آن لائن  جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا  یہ بھی دیکھنا ہوگا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  منتخب قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے،سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں  وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد سے پہلے اس کے بارے میں بار بار سوچنا ہوگا ، سینیٹ الیکشن میں ہمارے پاس اکثریت تھی لیکن اس کے باوجود کیا ہوا

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات تشویشناک ہیں  این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیوں التوا کا شکار ہے؟ احتساب ایک سیاسی ہتھیار ہے جو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، ہمارے اوپر نیب  یا احتساب کا دباؤ نہیں ہے


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت