پاکستان میں گَدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ

 اسلام آبادپاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے

قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے 20-2109 کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 54لاکھ سے بڑھ کر 55لاکھ ہوگئی تاہم گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا

روپورٹ میں ملک کے اندر مویشیوں کی تعداد سے متعلق دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی  2 لاکھ   اور ملک میں اونٹوں کی 11 لاکھ  تعداد برقرار رہی

ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا۔بھینسوں کی تعداد 4کروڑ سے بڑھ کر 4 کروڑ 12 لاکھ ہو گئی۔ بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا اور 3 کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی۔ 21 لاکھ کے اضافے کے ساتھ بکریوں کی   تعداد 7 کروڑ 61 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 82 لاکھ ہوگئی

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مویشیوں کی مجموعی تعداد میں  18 لاکھ کا اضافہ ہوا۔مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 96 لاکھ ہوگئی

علاوہ ازیں ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ پولٹری کی تعداد ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے