امریکہ میں ہنگامے ٹرمپ کا پورے ملک میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر ہم پرامن مظاہرین کے ساتھ ہیں لیکن کسی بھی شہر میں بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہنگامے ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کریں گے
ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سیاہ فارم باشندے جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا لیکن مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ جلاوَ گھیراوَاور لوٹ مار سے گریز کریں۔ا ن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں جو ہوا وہ سراسر بدنامی تھی اور اب ہم امریکی دارالحکومت کی حفاظت کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھانے جا رہے ہیں
صدر نے کہا کہ بے گناہوں کیلئے خطرہ بننے والوں کو قانو ن کے مطابق سزا دیں گے۔ تیار رہیں، مظاہرین کو سخت سزاؤں اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہنگاموں کو ختم کرنے کیلئے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران گورنرز کو مظاہرو ں کی جگہ نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم بھی دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے آج پہلی بار سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور گورنرز کوحالات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر نے کہا گورنرزحالات پر قابو نہ پاسکے تو فوج بلائیں گے۔ امریکہ میں حالات صرف24گھنٹے سے خراب ہیں اور حالات خراب کرنے والے مظاہرین نہیں لٹیرے تھے جو مظاہرین کے روپ میں دکانوں کی لوٹ مار کے لیے آئے تھے


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے