کیا 21 جون کو دنیا ختم ہو جائے گی؟؟
امریکا کے نام نہاد
ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قدیم تہذیب کے متنازع ’مایا‘
کلینڈر کے مطابق دنیا رواں ماہ 21 جون کو ختم ہوجائے گی
غیرملکی خبررساں ادارے
کی رپورٹ کے مطابق مایا تہذیب کے رہ جانے والے ایک متنازع کلینڈر میں 8 سال قبل
دعویٰ کیا گیا تھا کہ 21 دسمبر 2012 کو قیامت آنے والی ہے، اس کا مطلب سال 2012
نہیں بلکہ 2020 تھا
اس کلینڈر کی رو سے اگر
دیکھا جائے تو آئندہ ہفتہ یعنی 21 جون دنیا کا آخری دن ہوگا اس کے بعد سب کچھ
ختم ہوجائے گا
برطانوی میڈیا میں
ٹوئٹر پر جاری ہونے والی افواہوں سے متعلق شائع رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ قدیم
مایا تہذیب کے کیلنڈر کے مطابق آئندہ ہفتے قیامت آنے والی ہے
ماہرین فلکیات اور
سائنسدانوں نے جارجین، جولین اور مایا تہذیب کے کلینڈر کا موازنہ کرکے اس بات کا
اندازہ لگایا ہے کہ قدیم مایا کلینڈر کے مطابق دنیا کے خاتمے کی اصل تاریخ 21 جون
2020 ہے
سازشی تھیوری پر یقین
رکھنے والے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ 21 دسمبر 2012 میں دنیا کے خاتمے
کی پیش گوئی ٹھیک تھی کیوں کہ مایا کلینڈر کا جارجین اور جولین کیلنڈر سے موازنہ
کیا جائے تو وہ سال 2012 نہیں بلکہ 2020 بنتا ہے
اسی طرح کا ایک سازشی
نظریہ 2012 میں بھی سامنے آیا تھا تاہم مایا تہذیب کا مطالعہ کرنے والے ماہرین نے
اس وقت کہا تھا کہ کیلنڈر کے خاتمے کا مطلب دنیا کا خاتمہ نہیں بلکہ پرانے دور کا
خاتمہ ہے
اس سازشی نظریے کے 8
سال بعد اب ایک بار پھر ایسا ہی نظریہ یورپ اور امریکی ممالک کے سوشل میڈیا پر
تیزی سے پھیل رہا ہے
واضح رہے کہ یہ سازشی
نظریہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب دنیا کو عالمی وبا کورونا، زلزلے،
سیلاب، ٹڈی دل کے حملے، نسلی تعصب کے خاتمے کے خلاف پرتشدد مظاہروں نے اپنی لیپٹ
میں لیا ہوا ہے
Comments
Post a Comment