ذیابطیس کے مریض کرونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد کون سی خصوصی احتیاطیں لازمی کریں؟

کرونا کے وائرس نے اس وقت دنیا بھر کو بری طرح لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ماہرین کے نزدیک وہ تمام لوگ جو پہلے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگیوں کے امکانات بہت زیادہ ہیں  خاص طور پر وہ مریض جو ذیابطیس میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے مریضوں کے لیے کرونا وائرس ایک جان لیوا مرض کے طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

ذيابطیس کے مریض اور کرونا وائرس
ماہرین کے مطابق ایسے امکانات اعداد و شمار کی صورت میں سامنے نہیں آسکے ہیں کہ ذیابطیس کے مریض کرونا وائرس میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں  اگر ایسے مریض سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کا خیال رکھیں تو وہ بھی اس مرض سے عام انسان کی طرح محفوظ رہ سکتے ہیں

ذیابطیس کے مریض اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگی
ماہرین کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں ذیابطیس کے مریضیوں کے لیے یہ زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے  ذیابطیس کے مریضوں کی کرونا وائرس یا کسی بھی وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگیوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور اس کا براہ راست اثر دل  پھپیھڑوں اور گردوں پر پڑ سکتا ہے کیوں کہ ذیابطیس کے سبب ایسے مریضوں کے اندر قوت مدافعت کافی کم ہوتی ہے اس وجہ سے اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور کچھ علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے


ذیابطیس کے مریض میں کرونا کی پیچیدگی کی علامات
1: سانس لینے میں دشواری یا گھٹن کا احساس ہونا
2: سینے پر دباؤ یا درد
3: جسم میں کسی بھی قسم کی نئی علامت
4: چہرے یا ہونٹوں کا نیلا ہو جانا

ذیابطیس کے مریض کی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں خصوصی احتیاطیں
1: باقاعدگی سے شوگر لیول کو چیک کریں اور اس کو نارمل حالت میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں اگر شوگر لیول میں اضافہ ہو رہا ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں
2: مائع یا پانی کا استعمال زیادہ سے زيادہ کریں کیوں کہ جسم میں پانی کی کمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
3: اپنی علامات پر خصوصی نظر رکھیں سانس لینے میں دشواری   متلی یا چکر آنے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں
4: دوائيوں کے استعمال میں باقاعدگی اختیار کریں
5: چہل قدمی یا جسمانی ورزش کم سے کم کریں
6: بخار کو باقاعدگی سے چیک کریں اور سینے پر دباؤ کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے