دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے لیے بڑی خوشخبری کورونا وائرس سے زندگیا ں بچانے والی پہلی دوائی سامنے آگئی ،برطانوی سائنسدانوں کو اہم کامیابی مل گئی

لندن  ڈیلی پاکستان آن لائن  انتہائی سستی اور با آسانی دستیاب دوائی ”dexamethasone“کورونا وائرس سے بری طرح متاثر افراد کی جان بچا سکتی ہے  برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے سٹیرائڈسے علاج نے اہم کام کیا ہے  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو ایک تہائی فیصد کم کر دیتی ہے یہ دوائی کورونا وائرس کے بیماری بگڑنے کے باعث آکسیجن لینے والے ہر پانچویں مریض کو ٹھیک کر رہی ہے ۔ریسرچرز کا اندازہ ہے کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلا کے آغاز میں یہ دوائی برطانیہ میں مریضوں کو ٹھیک کرنے کے لیے دی جاتی توپانچ ہزار زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں

اس دوائی کے کم قیمت ہونے کی وجہ سے یہ ان غریب ممالک میں بھی با آسانی دستیاب ہو سکتی ہے جہاں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔”dexamethasone “انجیکشن میں بھی دیا جا سکتا ہے جبکہ روز ایک ٹیبلٹ بھی کھائی جا سکتی ہے  یہ سٹرائڈ جسم میں اس مادے کو نکلنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل ہونے جیسی بری علامات ظاہر ہوتی ہیں  یہ سٹرائڈ 1957میں دریافت ہوا تھا جو کہ الرجی سمیت مختلف قسم کی بیماریوں کے لیے عام طور پر استعمال ہوتا ہے



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت