اسلحہ اور کھانا ، دہشتگردوں کو مقامی لاجسٹک سپورٹ ملی، تفتیشی حکام


اسلحہ اور کھانا ، دہشتگردوں کو مقامی لاجسٹک سپورٹ ملی، تفتیشی حکام

کراچی (طلحہ ہاشمی) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفتیش کرنے والے حکام کا کہنا ہےکہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی طور پر لاجسٹک سپورٹ ملی ، ان کے پاس سے اسلحہ اور کھانا ملا جس میں نیٹو سپلائی کے 40رشین رائفل گرینیڈ سمیت متعدد دستی بم  گولیوں سمیت 6شولڈر بیگز اور چنے کے 4پیکٹس ملے

تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کالعدم تنظیم نے شہر میں دوسری بار دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی کوشش کی  اس سے قبل چینی قونصلیٹ پر بھی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی  تاہم اس بار ایسا لگتا ہے کہ انہیں مقامی طور پر لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی یہ سپورٹ اسی گٹھ جوڑھ کا حصہ ہوسکتی ہے جس میں کراچی اور سندھ میں حالیہ دہشتگردی کی گئی

حکام نے بتایا کہ دہشتگرد شہر میں کب اور کہاں سے آئے یہ فی الحال حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا تاہم لگتا ہے دہشتگردوں کا مقصد اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنانا تھا کیونکہ دہشتگردوں سے نیٹو سپلائی کے 40رشین رائفل گرینیڈ اور ایک رائفل، رشین اور امریکن 25 ہینڈ گرینیڈز  4 سب مشین گنز  15 لوڈڈ، 3 تباہ میگزینز اور 40گولیاں  سب مشین گنز کے گولیوں کے 26 پیکٹس ملے

ایک پیکٹ میں عموماً 25 سے 40 گولیاں ہوتی ہیں  اس کے علاوہ چلے ہوئے سب مشین گن کے 307 خول  پٹرول کی 3 بوتلیں  2 طرح کے دستی بموں کے 12خالی ڈبے جبکہ 16ہینڈ گرینیڈ سیفٹی کورکس  6شولڈر بیگس اور چنے کے 4 پیکٹس ملے

تفتیشی حکام کے مطابق اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال گاڑی چار روز قبل پرانی سبزی منڈی شوروم سے نقد رقم پر سلمان حمل عرف نوتک نے اپنے شناختی کارڈ پر خریدی شوروم مالک نے بینک سے لیز گاڑی بغیر ٹرانسفر کرائے بیچنے سے انکار کردیا تھا

 

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے