پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کب تک ختم ہو جائے گی ؟وفاقی وزیر پیٹرولیم کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ تین روز میں ملک میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی پیٹرولیم اور آٹا بحران سے متعلق نوٹس پر سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے استفسارکیاکہ عوام تکلیف میں ہیں اور بے فائدہ میٹنگز کی جا رہی ہیں  پیٹرول پمپس پر ضابطہ کار کا خیال نہیں رکھا جا رہا،حکومت کیا کر رہی ہے؟

وفاقی وزیر عمر ایوب کاکہنا تھا کہ پیٹرول کمپنیوں نے مافیا بنایا ہوا ہے انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے تین روز میں بحران ختم کرلیں گے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پیٹرول کی مانگ 30 فیصد زیادہ ہے، جو ذخیرہ اندوزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں  یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگلے تین دن میں صورت حال بہتر ہوجائے گی ابھی بھی کارروائی کی جارہی ہے اور پیٹرول کے ذخائر پکڑ کر مقدمات درج کیے گئے ہیں


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت