کورونا وائرس ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئی

اسلام آباد  ڈیلی پاکستان آن لائن  پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور گزشتہ چویبس گھنٹوں میں مزید 89 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 4 ہزار 471 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  یاد رہے کہ گزشتہ تین دونوں سے کورونا وائرس کے کیس کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اموات میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4471 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی ہے جن میں سے 71 ہزار 458 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں

سب سے زیادہ کیسز

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 66 ہزار 943 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ سندھ میں 69 ہزار 628 ، خیبرپختونخوا 21 ہزار 997 ، بلوچستان میں 9 ہزار 475 ،اسلام آباد 10 ہزار 912، گلگت بلتستان ایک ہزار 288، آزاد کشمیر میں 845 افراد یں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

اموات

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 89 اموات جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار 471 کیس رپورٹ ہوئے ہیں   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں تعداد 1435 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 1089، کے پی کے میں 521، اسلام آباد میں 101 ، بلوچستا ن میں 102، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہی

 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے