فیصل آبادمیں ماسک نہ پہننے والوں کو ایسی سزا دینے کا فیصلہ کہ کوئی بھی فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی جرأت نہ کرے۔

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے فیس ماسک کی پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کو ایسی سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ سن کرکوئی بھی فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی جرا¿ت نہ کرے گا۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شہری بھی فیس ماسک کے بغیر پکڑا گیا اسے بجلی کے جھٹکے لگائے جائیں گے انتظامیہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے اور کل سے شہریوں کو چوکوں چوراہوں پر جھٹکے لگائے جا رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد پولیس کو اس مقصد کے لیے الیکٹرک شاک گنیں دی گئی ہیں  ناکے پر جو شخص بھی فیس ماسک کے بغیر آتا ہے پولیس اہلکار اسے الیکٹرک شاک گن سے کرنٹ کا ایک زور دار جھٹکا دیتے ہیں۔ فیصل آبادیوں کو پولیس اہلکاروں کی طرف سے کرنٹ لگائے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کرنٹ لگتے ہی اچھل کر دور جا کھڑے ہوتے ہیں، جس کے بعد انہیں سزا کے طور پر کچھ دیر کے لیے وہیں ایک طرف کھڑا رکھا جاتا ہے  کچھ لوگ ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر تنقید بھی کر رہے ہیں تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ احسن فیصلہ ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلا میں بہت مدد ملے گی

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت