غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالےسے فکرمند

 

عالمگیر وبا کورونا کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے ناصرف قومی کرکٹر دعا گو ہیں بلکہ غیر ملکی انٹرنیشل کرکٹرز بھی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کررہے ہیں

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے

 

مشفق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی

انٹرنیشل کرکٹ کونسل  آئی سی سی  کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا

سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں

انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے ہیں

 

شاہد آفریدی کورونا کے باعث ملک بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی فلاحی کاموں میں پیش پیش تھے

انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر مستحق لوگوں کو راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت