"ہمیں ہلکا نہ لیں" چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کو فون گھمادیا واضح پیغام دے دیا

بیجنگ  ڈیلی پاکستان آن  لائن  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان پر واضح کیا ہے کہ  بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ایسے وقت میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جب سرحد پر ہونے والے تنازعے میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا اور امن قائم کرنا چاہیے

چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں اطراف کو دونوں ممالک کے قائدین کی جانب سے اتفاق کیے گئے معاملات پر عملدرآمد کرنا چاہیے مذاکرات کے ذریعے باضابطہ چینل کو استعمال کرتے ہوئے بارڈر کی صورتحال کو قابو میں رکھنا ہوگا اور مشترکہ طور پر سرحد پر امن قائم کرنا ہوگا

دونوں رہنماؤں نے گلوان ویلی میں ہونے والے واقعات کے بعد جلد از جلد صورتحال کو قابو میں کرنے پر اتفاق ہوا  چینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت گلوان وادی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے اور دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے