انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کور کمانڈرز نے اعلان کردیا مودی کی نیندیں اڑ گئیں

راولپنڈی ڈیلی پاکستان آن  لائن  آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور کشمیر میں اس کے مظالم اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کو ایکسپوز کیا جائے گا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی  فورم کو قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی    کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک  میں پر تشدد واقعات کی مسلسل کمی پر اعتماد کا اظہار کیا    شرکا نے افغان امن عمل میں پیشرفت  پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ مغربی ہمسایہ ملک میں قیام امن کیلئے قومی اداروں کے ذریعے کوششیں کی جاتی رہیں گی

کور کمانڈرز کانفرنس میں انڈیا کا جارحانہ رویہ بھی زیر بحث آیا، فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انڈین ڈیزائن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور انڈیا کی جانب سے کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کرنے پر اسے ایکسپوز کیا جائے گا

فورم میں پاک فوج کی جانب سے حکومت کی کورونا وائرس اور ٹڈی دل سے نمٹنے میں مدد کرنے پر بات کی گئی  کور کمانڈرز کانفرنس میں یہ واضح کیا گیا کہ کورونا وائرس سے من حیث القوم ہی نمٹا جاسکتا ہے، اس  وبا کو قابو کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت