سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی سے کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے، نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کورونا وائرس کی صورت حال پر کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی کے باعث کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے  جبکہ وزیر اعظم کا ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کو نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے

ملک میں کورونا کیسز میں اضافے اور وفاقی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بچانےکی بجائےگمراہ کن بیانات دیکر کورونا کے منہ میں دھکیلا، جبکہ وزیراعظم کہتے ہیں انہیں اتنی اموات کا اندازہ نہیں تھا

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر این سی او سی کی صدارت کرنے کے اہل نہیں ہیں، رپورٹس کےمطابق پاکستان میں اموات خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہیں کیا این سی او سی ان تمام خدشات سے لاعلم ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پہلے اٹلی سے موازنہ نہ کرنے کا کہا پھر پاکستان میں مزید کیسز بڑھنے  کا کہہ دیا

پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ مزید کھیل کھیلنا بند کرے

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے