پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے فوٹیج میں دہشت گردوں کو اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے اترتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو گولیاں لگیں اور2 دہشت گرد گیٹ پر ہی ہلاک ہوگئے سی سی ٹی وی میں دہشتگردوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے، فائرنگ کرتے اور سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
Comments
Post a Comment