چین نے بھارتی فوج کے کرنل سمیت3 فوجی مارڈالے دونوں ملکوں میں بڑی جنگ کا خطرہ

نئی دہلی ڈیلی پاکستان آن لائن  جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو چین کے ساتھ کشیدگی مہنگی پڑی  لداخ پر جھڑپ کے دوران انڈین فوج کا کرنل اور دو فوجی جوان مارے گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اس وقت لداخ میں واقع ایک سرحدی چیک پوسٹ پر دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں

بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین فوجی رات گئے گلوان وادی میں  ہونے والی ایک جھڑپ میں مارے گئے

بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گلوان وادی میں ایک کارروائی کے دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے تین اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل تھا مارے گئے اس وقت دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کشیدگی ختم کرنے کے لیے اجلاس میں شریک ہیں

 

بی بی سی کے مطابق انڈین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج کی پسپائی کا عمل جاری تھا۔فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جھڑپ میں چینی فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم چینی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

 خیال رہے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرکم از کم  45سال میں پہلی بار ہلاکتیں ہوئی ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ دونوں ملکوں کی فوجیں بھاری اور جدید ہتھیار بھی سرحد پر منتقل کرچکی ہیں جس سے دونوں ملکوں میں جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں

 

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں انڈین اور غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بھی جاری کی گئی ہیں



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے