ندیم نصرت، عشرت العباد کی محمد انور کے الزامات کی تردید

لندن اسلام آباد  مرتضیٰ علی شاہ این این آئی متحدہ قومی موومنٹ لندن ایم کیوایم کے سابق رہنما ندیم نصرت اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نےمحمد انور کے الزامات کی تردید کردی

ایم کیوایم لندن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی بانی متحدہ اور پارٹی پر محمد انورکی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مستردکرتی ہے محمد انورکے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اورجھوٹ پرمبنی ہیں  ایم کیوایم کیلئے یہ الزامات نئے نہیں

اپنے قیام سےسے ہی ایم کیوایم ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کا سامنا کررہی ہے اور ہم نے ہمیشہ اس کی سختی سے تردید کی ہے

محمد انور کے الزامات پر ندیم نصرت کا کہنا تھاکہ محمد انور کے الزامات بنیاد ہیں جنہیں سختی سے مسترد کرتا ہوں   انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ممکن نہیں کہ کسی کو اْس کی مرضی کے خلاف کسی سے ملاقات کے لیے مجبور کیا جائے

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی محمد انور کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ محمد انور کو کبھی نہیں کہا کہ ایم آئی سکس نے مجھے ان کی تصاویر فراہم کیں  ایم آئی سکس بھلا مجھے کیوں تصاویر دیتا  کیا کبھی ایسا ہوا ہے!!!

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے  90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی  ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے

 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے