سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور

کراچی (نیوزڈیسک )سعودی عرب کے حکام نے 1932میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے برطانوی اخبار  فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ  ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ  حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے  جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

گوگل کا صارفین کی جمع کردہ معلومات خاص مدت کے بعد حذف کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئی