میں واپس آکر دکان کھولوں گا بلوچستان سے 1947 میں انڈیا جانے والے ہندو کی دکان آج تک کسی نے نہ کھولی 73 سال سے دکاندار کے لوٹنے کا انتظار جاری

لورا لائی ڈیلی پاکستان آن لائن پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے لورا لائی میں ایک ہندو کی دکان تقسیم کے وقت سے بند ہے   1947 میں تقسیم  کے وقت ہندو نے دکان کے مالک سے کہا تھا کہ وہ واپس آکر دکان کھولے گا تب سے آج تک یہ دکان اس ہندو کا انتظار کر رہی ہے

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس عہد وفا کی دلچسپ داستان بیان کی ہے صارف نے بتایا کہ یہ دکان  لورا لائی کے علاقے میختر میں موجود ہے  اس دکان کو ایک ہندو نے مسلمان  پشتون شہری سے کرائے پر لیا تھا۔ 1947 میں تقسیم ہند ہوئی تو ہندو اپنے گاؤں والے سے مل کر بہت رویا  اس نے دکان کے مالک سے کہا کہ وہ ضرور واپس آئے گا اور خود ہی اپنی دکان کھولے گا  دکان کے مالک نے 1947 میں اپنے ہندو کرائے دار سے وعدہ کیا جو آج تک نبھایا جارہا ہے

 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے