ایک سگریٹ لائٹر سے کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ حیران کن خبر

سڈنی ڈیلی پاکستان آن لائن کوروناوائرس کا پھیلاو جہاں کئی خوفناک خبریں لایا ہے وہیں اس کے پھیلاو کی وجہ بننے والی کئی حیران کن خبریں بھی سامنے آئی ہیں

ایسی ہی ایک خبرآسٹریلیا سے سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاط کرنے کے باوجود ایک سگریٹ لائٹر  کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن گیا

بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا نے اگرچہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے مگر اس کی ریاست وکٹوریا میں نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے  ریاست وکٹوریا کے حکمران ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا ہے کہ یہ وبا سگریٹ کے ایک لائٹر سے پھیلی

لائٹر کاہوٹل میں موجود عملے نے ایک دوسرے سے تبادلہ کیا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا تھا کہ وہ افراد سماجی فاصلہ تو رکھ رہے تھے مگر ایک دوسرے سے لائٹر شیئر کر رہے تھے

ان کے مطابق عملہ بھی ایک دوسرے کی گاڑیوں میں سفر کرتا تھا  جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے معیار کے برعکس ایک دوسرے سے قریبی رابطہ بھی رکھے ہوئے تھے انھوں نے کہا کہ باہر ممالک سے آنے والوں کے لیے وکٹوریا اب ٹیسٹنگ ضروری قرار دے رہا ہے۔ ریاست میں اتوار کو 49 متاثرین سامنے آئے ہیں  یہ دو ماہ میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد بنتی ہے

واضح رہے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 4118 ہے  متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت