چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد بلاآخر مودی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی  ڈیلی پاکستان آن لائن  چینی فوجیوں کی جانب سے گلوان وادی میں لڑائی کے دوران بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجیوں کو ہلاک ر دیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہوئی تاہم بھارت کی جانب سے کوئی ر د عمل نہیں دیا گیا لیکن آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خاموشی توڑتے بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چین کی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ   چین کے ساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے   ہمارے لیے ملکی یکجہتی اور خود مختاری سب سے اہم ہے   بھارت امن کا خواہاں ہے لیکن اگر چین اکساتا ہے تو ہم مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کے آخر میں اپنے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی  بھارتی حکومت کی جانب سے اپوزیشن پارٹیز کے ساتھ 19 جون کو میٹنگ بلا لی ہے جس میں چین کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کیا جائے گا

جبکہ دوسری جانب چین نے بھی یہ کہاہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مزید سرحد پر مزید جھڑپیں نہیں چاہتا اور مزید کہا کہ دونوں جانب سے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

یاد رہے کہ چینی فوج کی جانب سے لڑائی کے بعد بھارت کے 36 فوجیوں کو قید کر لیا گیا تھا جن میں سے بیشتر کو رہا کر دیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ چین کی قید میں اس وقت ایک بھارتی میجر اور کیپٹن ہے جس کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت