سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کریں

سگریٹ نوشی کے نقصانات سے سبھی واقف ہیں  یہاں تک کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد بھی  تاہم، وہ پیکٹ پر بنی ہدایات اور کینسر والی تصاویر کو نظر انداز کرکے سگریٹ نوشی کرتے رہتے ہیںاور شاید جانتے نہیں کہ دنیا میں ہر سال 70لاکھ افراد صرف تمباکو نوشی کی عادت کے سبب جہانِ فانی سے کوچ کرجاتے ہیں  اس میں صرف عادی سگریٹ نوش ہی شامل نہیں بلکہ وہ افراد بھی شامل ہیں جو کسی اور کے سگریٹ پینے کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔ اگر لوگوں میں تمباکو نوشی کی عادت یونہی برقرار رہی تو 2030ء تک ہر سال اس علت کے باعث مرنے والوں کی تعداد سالانہ 80لاکھ سے زائد ہو جائے گی

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں یا آپ کے گھر کا کوئی فرد اس عادت کوا پنائے ہوئے ہے تو اس سے جان چھڑانا کوئی خاص مشکل نہیں ہے  عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جو لوگ اس عادت میں مبتلا ہیں  وہ اس کی طلب کی شدت کو برداشت نہیں کرپاتے لیکن اگر ایک بار وہ پکا ارادہ کرلیں تو خود ارادی ہی انھیں اس عفریت سے آئندہ بھی بچا سکتی ہے  لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ سگریٹ چھوڑنے سے کیا ہوگا؟ پھیپھڑوں کو صاف ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگرآپ سگریٹ نوشی ترک کریں گے تو آہستہ آہستہ آپ کے اندر جو تبدیلیاں رونما ہوں گی  وہ آپ خود بھی محسوس کریں گے اوراپنے فیصلے کی داد دیں گے  یہ تبدیلیاں کچھ یوں ہوتی ہیں

20منٹ بعد

آپ کے بلڈ پریشر اور نبض کی رفتار معمول پر آجاتی ہے اور آپ کے ہاتھوں اور پیروں کا درجہ حرارت نارمل ہو جاتاہے

8گھنٹے بعد

آٹھ گھنٹے بعد آپ کے خون میں نکوٹین اور کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار نصف سے کم ہو جاتی ہے ۔ دل کی بیماری بڑھانے میں نکوٹین ہی سب سے زیادہ کام کرتاہے جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ آپ کے خون میں موجود آکسیجن کو استعمال کرسکتاہے اور اس سے صحت کے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں  اس وجہ سے آپ کو سگریٹ کی جلد طلب ہوتی ہے  لیکن اگر آپ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہیں تو یہ وقت بھی گزر جاتاہے

24گھنٹے بعد

وہ لوگ جو ایک پیکٹ روزانہ پیتے ہیں ان کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں دگنا ہوتاہے۔ اسی لئے اگر آپ نے سارا دن ایک بھی سگریٹ نہیں پی تو یہ خطرہ خود بخود کم ہونے لگتاہے  اس مختصر سے وقت میں بھی آپ کے اندر آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے اور آپ کے لیے جسمانی سرگرمیاں اور ایکسرسائز کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو جاتاہے

48گھنٹے بعد

اگر آپ کو سگریٹ نوشی ترک کیے دودن ہو چکے ہیں تو کوئی بھی چاکلیٹ یا کیک کھا کر اس کا جشن منائیں  آپ خود محسوس کریںگے کہ آپ کے سونگھنے کی حس اور زبان کا ذائقہ پہلے سے بڑھ چکاہے اورآپ اپنے اعصاب کو بہتر ہوتا محسوس کررہے ہیں  اس دوران آپ کے اندر بھی کافی حدتک صفائی ہو چکی ہوگی  سگریٹ پینے کے سبب آپ کے پھیپھڑوں پر موجود دھوئیں کی گندگی اوربلغم کی صفائی شروع ہو چکی ہوگی۔آپ کے جسم میں موجود نکوٹین بھی غائب ہونے لگے گا

72گھنٹے بعد

تین دن بعد آپ کے پھیپھڑے کافی حد تک صاف ہوجائیں گے   آپ کو سانس لینے میں پہلے زیادہ آسانی محسوس ہوگی   جس کے نتیجے میں آپ اپنے اندر زیادہ توانائی محسوس کریں گے

ایک ہفتے بعد

جب آپ ایک ہفتے کا سنگ میل عبور کرلیںگے تو آپ کے اندر سگریٹ نوشی ترک کرنے کی طاقت 9گنا تک بڑھ چکی ہوگی  یعنی آپ نے اگر ایک ہفتہ گزار لیاتو امید ہے کہ اب آپ ساری زندگی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے

2ہفتے بعد

دو ہفتے بعد آپ محسوس کریںگے کہ آپ اب زیادہ آسانی سے سانس لے رہے ہیں اور صحت یابی کی طرف مائل اپنے پھیپھڑوں کا شکریہ ادا کریںگے   جس کی وجہ آپ کے جسم میں آکسیجن وافر مقدار میں داخل ہورہی ہے اور دوران خون بہتر ہورہا ہے

ایک ماہ بعد

آپ اپنے اندر پہلے سے زیادہ توانائی محسوس کریں گے۔ آپ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونے والی علامات و عوارض میں نمایاں کمی محسوس کریں گے جیسے کہ سینے میں جکڑن اور ایکسرسائز کرتے وقت سانس لینے میں مشکل وغیرہ

3ماہ بعد

اگلے تین مہینوں میں آپ کا دوران خون بہتر سے بہتر ہوتا چلا جاتاہے، اسی لیے آپ کی جسمانی حالت بھی بہتر ہوتی چلی جاتی ہےسگریٹ نوشی ترک کرنے والی حاملہ خواتین میں پری میچور ڈلیوری کا خطرہ بھی کم ہو سکتاہے

6ماہ بعد

چھ ماہ بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ اسٹریس والی اس صورتحال سے بھی بآسانی باہر نکلنے کے قابل ہوجائیں گے  جس کیلئے پہلے آپ سگریٹ کا سہارا لیتے تھے  آپ کو کھانسی اور بلغم کم آنے لگتی ہے اور پھیپھڑوں میں ہونے والی انفلیمیشن میں کمی ہونے لگتی ہے

ایک سال بعد

ایک سال میں پھیپھڑے بہت اچھی طرح کام کرنے لگتے ہیں  صحت بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ سگریٹ کی خریداری کیلئے استعمال ہونے والا خرچہ بھی کافی حد تک بچا چکے ہیں

3سال بعد

تین سال بغیر سگریٹ کے گزارنے پر آپ کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ سگریٹ نہ پینے والے جتنا ہو جاتاہے

5سال بعد

آپ کے ہارٹ اٹیک کاخطرہ 50فیصد کم ہوچکا ہوتا ہے ، ساتھ ہی منہ، حلق ، معدے اور مثانے کےکینسر کا خطرہ بھی نصف رہ جاتا ہے۔

10سال بعد

پھیپھڑو ں کی وجہ سے موت کا شکا رہونے کی شرح سگریٹ نہ پینے والے جتنی ہو چکی ہوتی ہے۔ کینسر پیدا ہونے یا بڑھنے کا خطرہ بھی 30سے50فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔ کینسر سے متاثر ہونے والے خلیے بھی صحت مند خلیوں سے تبدیل ہوجاتے ہیں

15سال بعد

آپ بالکل عام انسان کی طرح ہوجاتے ہیں اور خود کو سگریٹ سے وابستہ تمام بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک یا پھیپھڑے کے کینسر وغیرہ سے محفوظ بنالیتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزانے کی جانب رواںدواں رہتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت