سعودی حکومت کا محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا فیصلہ، کون کون یہ فریضہ ادا کرسکیں گے؟ حتمی اعلان ہوگیا

ریاض ڈیلی پاکستان آن لائن  سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال کورونا کے خدشے کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کے فریضہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کورونا کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل سطح کے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی حج کی ادائیگی سعود عرب میں مقیم لوگ محدود پیمانے پر کرسکیں گے  سعودی عرب میں موجود مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان رواں سال یہ مقدس فریضہ سرانجام دے سکیں گے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی کی صحت کو نقصان نہ پہنچے  حج کے دوران کورونا کے حوالے سے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا

خیال رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے کورونا وائرس کے پیش نظر حج منسوخ ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے حج کی محدود پیمانے پر اجازت دینے کا اعلان کردیا گیا ہے جو مسلمانوں کیلئے نہایت خوشی کی خبر ہے

 


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت