یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کردیا

یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کردیا


پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی۔

سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔امریکی خاتون کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گھٹیا الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھت

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کےعہدے کا آدمی ایوان صدر میں کیا ایسی حرکت کر سکتا ہے؟ الزام لگانے والی خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں؟

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خاتون نے شہید بے نظیر بھٹو پر بھی عجیب و غریب الزامات لگائے، اس معاملے پر میرے بیٹوں نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے الزامات اسی کا رد عمل ہیں لیکن قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے