ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) پب جی PUBGدنیا کی چوتھی بڑی موبائل فویڈیو گیم ہے جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ اب اس گیم میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے کہ مسلمان کھلاڑی غضبناک ہو گئے مراکو ورلڈ نیوز کے مطابق گیم کے ایک موڈ میں ’بت پرستی‘ کا ایک فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان پلیئر شدید غصے میں آ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان انسٹال پب جی کا ہیش ٹیگ سرفہرست جا رہا ہے ٹوئٹر پر یہ ہیش ٹیگ کویت میں چوتھے، متحدہ عرب امارات میں پانچویں، اومان میں چھٹے اور اردن میں نویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ترکی، پاکستان اور بھارت سمیت تمام ممالک سے مسلمان اس گیم کے اس فیچر پر شدید مشتعل ہیں اور لوگوں سے اس کے بائیکاٹ اور فونز سے اسے ان انسٹال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ایسے ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”بھلے ہی یہ گیم شرک نہ ہو لیکن اس کا یہ فیچر شرک ہے اور کسی بھی مسلمان کو اب یہ گیم نہیں کھیلنی چاہیے



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے