کنویں سے انسان کی آوازیں، معمہ حل ہوگیا
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6 روز قبل کنویں میں گرنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ جیکب رابرٹ اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کا پاؤں پھسلا اور وہ تیرہ فٹ گہرے کنویں میں گر گئے
مذکورہ سیاح کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے کہ اسی دوران کچھ جانوروں نے اُن کے کتے پر حملہ کیا۔
’کتا جانوروں سے خوفزدہ ہوکر رسی چھڑا کر تیزی سے بھاگا، وہ کنویں کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا، میں نے اُسے بچانے کی کوشش کی تو خود گڑھے میں گر گیا‘۔
جیکب رابرٹ کا کہنا تھا کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر پانی موجود تھا، میں نے مددکیلئے پکارنا شروع کردیا، 6 روز بعد ایک کسان نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم نے مجھے بچا لیا
Comments
Post a Comment